پارلیمنٹ غیر فعال ہو چکی ہے،جمہوریت سانس لینے کی جدوجہد کر رہی ہے: چدمبرم

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 7th Aug

نئی دہلی ،7 اگست: کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے اتوار کو کہا کہ وہ اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ پارلیمنٹ غیر فعال ہو گئی ہے۔چدمبرم نے الزام لگایا کہ اداروں کو کنٹرول کیا جا رہا ہے، کمزور کیا جا رہا ہے یا ان پر قبضہ کیا جا رہا ہے اور ملک میں جمہوریت سانس لینے کی جدوجہد کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ راجیہ سبھا کے چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو جاری اجلاس کے دوران قائد حزب اختلاف ملکارجن کھرگے کو ای ڈی کے ذریعہ طلب کئے جانے سے بچانے میں ناکام رہے۔چدمبرم نے ایک انٹرویو کے دوران مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے ان ریمارکس کو مسترد کر دیا جس میں انہوں نے بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف کانگریس کے مظاہرہ کو رام مندر کا سنگ بنیاد رکھنے کے دن سے جوڑا تھا۔انہوں نے کہا کہ جب احتجاج کی تاریخ طے ہوئی تو اس وقت شیلانیاس کی بات ذہن میں دور دورتک نہیں تھی۔چدمبرم نے کہا کہ یہ تاریخ اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے طے کی گئی ہے کہ تمام ممبران پارلیمنٹ دہلی میں موجود ہوں گے کیونکہ نائب صدر کے عہدے کے لئے ہفتہ کو ووٹنگ ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حقائق کو توڑ مروڑ کر کوئی بھی کسی پر الزام لگایا جا سکتا ہے۔مزید یہ کہ 5 اگست 2019 کو ہی جموں و کشمیر کو غیر قانونی طور پر تقسیم کیا گیا تھا۔ ایک سنجیدہ مسئلے پر بات کرتے ہوئے ان کو ایک طرف چھوڑ دینا چاہیے۔شاہ نے بڑھتی ہوئی مہنگائی، بے روزگاری اور گڈس اینڈ سرویس ٹیکس (جی ایس ٹی) میں اضافے کے مسائل پر کانگریس کی خوشنودی کی پالیسی قرار دیا تھا۔یہ احتجاج رام کے سنگ بنیاد رکھنے کے خلاف احتجاج کے لیے کیا گیا تھا۔