گنگا میں ڈوبنے سے 2 بچوں کی موت ، این ڈی آر ایف کو بلانے کا مطالبہ

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 19th Aug

پٹنہ، 19 اگست: راجدھانی پٹنہ میں گنگا میں ڈوبنے سے 2 بچوں کی المناک موت ہو گئی۔ یہ واقعہ ایل سی ٹی گھاٹ پر پیش ا?یا۔ اسی دوران لوگ مشتعل ہو گئے اور انہوں نے سڑک جام کر کے ہنگامہ کرنا شروع کر دیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی ، لیکن لوگ این ڈی آر ایف کو بلانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ واقعہ کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔واقعہ سے متعلق معلومات کے مطابق پٹنہ کے ایل سی ٹی گھاٹ پر 2 بچے ڈوب کر ہلاک ہو گئے ہیں۔ واقعہ کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا ہے۔ ایک طرف جہاں لوگ سڑک جام کر کے ہنگامہ کرنے میں مصروف ہیں وہیں دوسری طرف پولیس موقع پر پہنچ کر انہیں سمجھا بجھانے کی کوشش کر رہی ہے۔ ناراض لوگوں کا کہنا ہے کہ ہم لوگ پولیس تفتیش نہیں چاہتے لیکن این ڈی آر ایف کو بلایا جائے۔