ہندستانی خواتین ہاکی ٹیم سیمی فائنل میں آسٹریلیا سے ہاری

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 6th Aug

برمنگھم ۶؍ اگست: ہندوستانی خواتین کی ہاکی ٹیم نے آسٹریلیا کو سنسنی خیز کامن ویلتھ گیمز کے سیمی فائنل میں وندنا کٹاریا نے آخری لمحات میں ایک گول کے ساتھ شاندار آغازکیا، لیکن 3.0 سے ہارگئی اب کانسی کے تمغے کے لیے کھیلیں گے۔کانسی کے تمغے کے مقابلے میں ہندوستان کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہوگا۔10ویں منٹ میں ربیکا گرینر کے گول نے آسٹریلیا کو برتری دلانے میں مدد کی ،لیکن پھر گول کیپر کپتان سویتا پونیا کی قیادت میں ہندوستانی کھلاڑیوں نے آسٹریلیا کو برابر رکھا۔ ٹوکیو اولمپکس میں چوتھے نمبر کی ہندوستانی ٹیم کے لیے 49ویں منٹ میں وندنا کٹاریہ نے گول کر کے برابری کا گول کیا۔متنازعہ پنالٹی شوٹ آؤٹ میں بھارت کی جانب سے نیہا، نونیت کور اور لال ریمسیامی گول نہ کر سکیں جبکہ آسٹریلیا کی جانب سے امبروشیا میلون، ایمی لاٹن اور کیٹ لن نوبز کے شاٹ نشانے پر لگے۔بھارت کو پہلے کوارٹر میں چھ پنالٹی کارنر ملے لیکن گول نہ ہو سکا۔اس کے بعد ہندوستانی دفاع نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلوی اسٹرائیکر کو کوئی موقع نہیں دیا،تاہم اس زبردست سنسنی خیز مقابلے میں ہندوستان کو شکست ملی ۔