ہندوستانی پہلوانوں کے نام رہا آٹھواں دن، کشتی میں تین گولڈ سمیت 6 تمغے

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 6th Aug

برمنگھم/نئی دہلی، 6 اگست:۔ کامن ویلتھ گیمز 2022 کے آٹھویں دن ہندوستانی پہلوانوں کا جلوہ رہا۔ اسٹار پہلوان بجرنگ پونیا سمیت تین پہلوانوں نے ملک کے لیے سونے کا تمغہ جیتا۔ ہندوستان نے جمعہ کو کشتی میں کل چھ تمغے جیتے جن میں تین سونے، ایک چاندی اور دو کانسے کے تمغے شامل ہیں۔ کامن ویلتھ گیمز 2022 میں ہندوستانی کھلاڑیوں نے اب تک 26 تمغے جیتے ہیں – نو طلائی، ا?ٹھ چاندی اور نو کانسے کے۔دوسری جانب بیڈ منٹن میں کدامبی شری کانت اور پی وی سندھو جہاں کوارٹر فائنل میں داخل ہوئے تو وہیں بھاوینا پٹیل نے خواتین کے سنگلز پیرا ٹیبل ٹینس کے فائنل میں داخل ہو کر ہندوستان کے لیے ایک تمغہ یقینی بنایا۔ حالانکہ ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ ساتھ ہی ٹیبل ٹینس کھلاڑی منیکا بترا کو بھی خواتین کے سنگلز کے کوارٹر فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔بھارتی پہلوان کا رہا جلوہہندوستانی پہلوانوں بجرنگ پونیا (مردوں کے 65 کلوگرام)، دیپک پونیا (مردوں کے 86 کلوگرام) اور ساکشی ملک (خواتین کے 62 کلوگرام) نے سونے کا تمغہ جیتا، جبکہ انشو ملک (خواتین کے 57 کلوگرام) نے چاندی کا تمغہ اور دیویا کاکرن (68 کلوگرام) اور موہت گریوال (فری اسٹائل 15 کلوگرام) نے کانسے کا تمغہ جیتا۔بجرنگ نے فری اسٹائل 65 کلوگرام زمرے میں کینیڈا کے لچلان میکنل کو 2-9 سے شکست دے کر طلائی تمغہ جیتا۔
فری اسٹائل 62 کلوگرام زمرے میں ساکشی نے کناڈا کی اینا گوڈنیز گونزالیز کو ہرا کر چار پوائنٹس حاصل کیے۔ اس کے بعد پنبال کو ہرا کر طلائی کا تمغہ جیتا۔دیپک پونیا نے فری اسٹائل 86 کلوگرام زمرے میں پاکستان کے محمد انعام کو 0-3 سے شکست دے کر طلائی تمغہ جیتا۔ انشو ملک کو فری اسٹائل 57 کلوگرام کیٹیگری میں چاندی کے تمغے سے مطمئن ہونا پڑا۔ فائنل میں انہیں نائجیریا کی اوڈانایو فولاساڈو نے 3-7 سے شکست دی۔دیویا کاکرن نے فری اسٹائل 68 کلوگرام زمرے میں کانسے کے تمغے کے مقابلے میں ٹونگا کی للی کاکر کو 0-2 سے شکست دی۔ہندوستانی پہلوان موہت گریوال نے فری اسٹائل 125 کلوگرام کیٹیگری میں کانسے کا تمغہ جیتا۔ انہوں نے جمیکا کے ایران جانسن کو 0-6 سے شکست دی۔پی وی سندھو اور کدامبی شری کانت کوارٹر فائنل میںاسٹار ہندوستانی شٹلر پی وی سندھو اور کدامبی شری کانت نے بالترتیب خواتین اور مردوں کے سنگلز کے کوارٹر فائنل میں ا?سانی سے جیت حاصل کی۔ 2018 کے ایڈیشن میں، چاندی کا تمغہ جیتنے والی سندھو نے یوگنڈا کی ہسینا کوبوگابے پر 10-21، 9-21 سے جیت درج کی، جبکہ گولڈ کوسٹ میں دوسرے بہترین مقام پر رہنے والے شری کانت نے بھی مردوں کے سنگلز میں سری لنکا کے ڈومنڈو ابیوکرما کو 9-21، 12-21 سے شکست دی۔خواتین کے سنگلز پیرا ٹیبل ٹینس زمرہ 5-3 کے فائنل میں پہنچیں بھاوینا پٹیلٹوکیو پیرالمپکس کی چاندی کا تمغہ جیتنے والی بھاوینا پٹیل نے پیرا ویمنز ٹیبل ٹینس سنگلز زمرہ 5-3 کے سیمی فائنل میں انگلینڈ کی سو بیلی کو 0-3 سے شکست دے کر کامن ویلتھ گیمز 2022 کے فائنل میں داخلہ حاصل کیا۔ اس کے ساتھ ہی بھانا نے ہندوستان کے لیے کم از کم چاندی کا تمغہ یقینی کر لیا ہے۔حالانکہ ہندوستان کے راج اروِندن الاگر مردوں کے سنگلز زمرہ 5-3 کے سیمی فائنل میں نائیجیریا کے ناسرو سلے سے 3-1 (11-7، 8-11، 4-11، 7-11) سے ہار کر باہر ہوگئے۔