یروشلم میں آباد کاروں کی بس پر فائرنگ سے متعدد افراد زخمی

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 14th Aug

یروشلم،14اگست: مقبوضہ بیت المقدس کے مغرابی محلے میں آبادکاروں کو لے جانے والی اسرائیلی بس پر آج اتوار کو علی الصبح نامعلوم افراد کی فائرنگ سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔اسرائیلی چینل 12 کے مطابق یروشلم میں شوٹنگ کی کارروائی ایک پیچیدہ تھی اور یہ 3 الگ الگ مقامات پر ہوئی۔ اس میں ایک اسرائیلی بس، پھر ایک گاڑی اور متعدد آباد کاروں کو نشانہ بنایا گیا۔ابتدائی معلومات کے مطابق ایک بندوق بردار بس میں داخل ہوا اور بس میں موجود مسافروں پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ اس کے بعد وہ وہ گاڑی سے اتر کر فرار ہوگیا۔عبرنی اخبار ’یدیعوت احرونوت‘ نے اطلاع دی ہے کہ فائرنگ یروشلم کے دو چوکوں میں ہوئی، جس میں سات افراد زخمی ہوئے۔ یروشلم کے سلوان محلے کی طرف بھاگنے والے دو افراد کا پیچھا کیا جا رہا ہے۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ دونوں نے ایک کار سے فائرنگ کی اور فوراً موقع سے فرار ہو گئے۔اخبار کی ویب سائٹ نے یہ بھی بتایا کہ پہلے حادثے کے نتیجے میں بس کے دو مسافر جو مرد تھے فائرنگ سے زخمی ہوگئے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ڈرائیور لفٹ کا استعمال کرتے ہوئے ایک معذور خاتون کو بس میں چڑھنے میں مدد کر رہا تھا۔ فائرنگ کے دوسرے میں چند میٹر کے فاصلے پر کنگ ڈیوڈ کے قبرستان کی پارکنگ لاٹ کے دروازے پر چار افراد کو زخمی کیا گیا۔ ان میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔”العربیہ” اور “الحدث” کے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ 9 اسرائیلی زخمی ہوئے ہیں جن میں سے کم از کم 2 کی حالت تشویشناک ہے۔رپورٹر نے مزید کہا کہ “اسرائیلی پولیس نے کارروائی کے مرتکب افراد کی تلاش کے لیے ہیلی کاپٹر طلب کیے ہیں۔”حملے کے فوراً بعد یروشلم کے اردگرد مختلف مقامات پر اسرائیلی پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی۔اسرائیلی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ پولیس نے یروشلم کے مشرق میں سلوان محلے میں ایک تلاشی شروع کردی ہے۔گذشتہ ہفتے اسرائیلی فوج نے اسلامی جہاد تحریک کے خلاف غزہ کی پٹی میں پیشگی کارروائی شروع کی، جس کے جواب میں اسرائیل پر راکٹوں سے حملے کیے گئے تھے۔اس فوجی کشیدگی کے نتیجے میں جہادی جنگجوؤں اور بچوں سمیت کم از کم 49 فلسطینی مارے گئے۔ آخر کار مصر کی مداخلت سے فریقین میں جنگ بندی کا نفاذ کیا گیا۔