یوگی آدتیہ ناتھ اور راجناتھ سنگھ نے فون پر راجو سریواستو کی طبیعت معلوم کی

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 11th Aug

نئی دہلی،11اگست: اسٹینڈ اپ کامیڈین راجو سریواستو کی صحت کے حوالے سے اسپتال ذرائع نے بتایا کہ ان کی سنگین حالت کے پیش نظر انہیں آئی سی یو میں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے۔ راجو سریواستو کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد بدھ کو آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) میں داخل کرایا گیا تھا۔ 58 سالہ راجو سریواستو کے اسپتال میں داخل ہونے کے ایک دن بعد اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے آج اپنی اہلیہ کو فون کیا اور انہیں ہر ممکن مدد کا یقین دلایا۔وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے بھی عہدیداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقبول کامیڈین کے اہل خانہ کی مدد کریں۔ راجو سریواستو کو کل جم میں ٹریڈ مل میں دوڑتے ہوئے دل کا دورہ پڑا اور انہیں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز لے جایا گیا جہاں ان کی انجیو پلاسٹی کی گئی۔وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بھی راجو سریواستو کی جلد صحت یابی کی خواہش کی ہے۔ انہوں نے ایک ٹویٹ کے ذریعے کہا ہے کہ وہ ایمس کے ڈاکٹروں سے رابطے میں ہیں۔معروف کامیڈین راجو شریواستو جی کی خیریت جاننے کے لیے ایمس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر گلیریا سے فون پر بات چیت کی۔ بیوی سے بات کرکے اسے تسلی بھی دی۔ میں راجو سریواستو کی جلد صحت یابی کیلئے خدا سے دعا کرتا ہوں۔راجو سریواستو ملک کے سب سے کامیاب اسٹینڈ اپ کامیڈین میں سے ایک ہیں اور ٹیلی ویژن کے چھوٹے پردے کے لیے ایک مشہور اسٹار ہیں۔ اس وقت وہ اتر پردیش کی فلم ڈیولپمنٹ کونسل کے صدر ہیں۔ انہیں پہلی پہچان اسٹینڈ اپ کامیڈی شو ’’دی گریٹ انڈین لافٹر چیلنج‘‘ کے پہلے سیزن میں حصہ لینے کے بعد ملی۔راجو سریواستو جو 1980 کی دہائی کے اواخر سے تفریحی صنعت میں سرگرم ہیں، بالی ووڈ فلموں جیسے ’’بازیگر‘‘ اور ’’میں نے پیار کیا‘‘ میں نظر آ چکے ہیں۔ انہوں نے بگ باس کے تیسرے سیزن میں بھی حصہ لیا تھا۔