275گرام براون شوگر سمیت نوجوان گرفتار

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 6th Aug

سلی گوڑی، 6 اگست: اسپیشل آپریشن گروپ (ایس او جی) اور سلی گوڑیتھانے کی پولیس نے ہفتہ کی صبح بردوان روڈ پر ایک مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 275 گرام براون شوگر کے ساتھ ایک نوجوان کو گرفتار کیاہے۔ اس کے پاس سے تقریباً 50 ہزار نقدی بھی برآمد ہوئی ہے۔ گرفتار نوجوان کا نام راشد الحسین ہے۔ وہ ماتھابھانگا کا رہنے والا ہے۔معلومات کے مطابق ایس او جی کو اطلاع ملی تھی کہ سلی گڑی کے بردوان روڈ پر منشیات کا تبادلہ ہونے والا ہے۔ جس کے بعد پولیس بردوان روڈ پر نظر رکھے ہوئے تھی۔ ایک نوجوان کو مشکوک حالت میں دیکھ کر اسے پکڑ کر تلاشی لی گئی۔ دوران تلاشی نوجوانوں کے پاس موجود کالے رنگ کے تھیلے سے 275 گرام براؤن شوگر برآمد ہوئی۔ اس کے علاوہ 50 ہزار نقدی برآمد کی گئی۔ پولیس نے مجسٹریٹ کی موجودگی میں نوجوان کو گرفتار کر لیا۔ ضبط کی گئی براؤن شوگر کی تخمینہ مارکیٹ مالیت لاکھوں میں ہے۔ سلی گوڑی تھانہ پولیس نے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔