Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

ملک بھر سے

امت شاہ نے پی ایف آئی پراین آئی اے کے چھاپے کے سلسلے میںاین ایس اے کے ساتھ کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 22ND Sept

نئی دہلی،22ستمبر: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے پی ایف آئی پر این آئی اے کے چھاپے کے سلسلے میں این ایس اے، ہوم سکریٹری، ڈی جی این آئی اے سمیت اعلیٰ سطحی میٹنگ کی۔ این آئی اے کی قیادت میں متعدد ایجنسیوں نے جمعرات کی صبح 11 ریاستوں میں بیک وقت چھاپے مارے اور 106 پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی ) کارکنوں کو گرفتار کیا جو مبینہ طور پر ملک میں دہشت گردی کی مالی معاونت میں ملوث ہے۔نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے جمعرات کی صبح کئی ریاستوں میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی ) کے احاطے پر چھاپہ مارا۔ پی ایف آئی کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن میں اتر پردیش، کیرالہ، آندھرا پردیش، تلنگانہ، کرناٹک اور تمل ناڈو سمیت دیگر ریاستوں میں چھاپے مارے گئے ہیں۔ سرکاری ذرائع سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق، ملک گیر چھاپوں میں پی ایف آئی کے 100 سے زیادہ سرکردہ لیڈروں اور عہدیداروں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ چھاپے این آئی اے، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) اور ریاستی پولیس نے ایک مربوط اقدام میں مارے تھے۔اس سے قبل 18 ستمبر کو نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی نے دہشت گردانہ سرگرمیوں کو انجام دینے کے الزام میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے 40 مقامات پر چھاپے مارے تھے۔ ایجنسی نے یہ کارروائی تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں کی تھی۔ کانپور تشدد، دہشت گردانہ سرگرمیاں انجام دینے اور مذہب کی بنیاد پر نفرت پھیلانے کے پی ایف آئی کے خلاف کئی الزامات ہیں۔ دہلی میں سی اے اے ایجی ٹیشن سے لے کر مدھیہ پردیش کے مظفر نگر، شاملی اور کھرگون میں ہونے والے فرقہ وارانہ تشدد تک پی ایف آئی سے منسلک ہونے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔

 

About the author

Taasir Newspaper