Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

کھیل

آپ یہ کیسے بتاسکتے ہیں گہ میں اوپنر یا فنشر ہوں : سنجو سیمسن

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 22ND Sept

نئی دہلی ، 22ستمبر:وکٹ کیپر بلے باز سنجو سیمسن جب سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ٹیم کا اعلان کیا گیا ہے تب سے موضوع بحث بنے ہوئے ہیں۔ سنجو سیمسن کو ورلڈ کپ کے لیے ٹیم میں جگہ نہیں ملی اور اس وجہ سے ان کے مداح کافی مایوس ہیں۔ سنجو سیمسن نے اس معاملہ پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا کہ ٹیم انڈیا میں جگہ بنانا بہت مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ اس کے ساتھ سنجو نے یہ بھی کہا کہ آپ لوگوں کو یہ نہیں بتا سکتے کہ آپ ٹیم میں کیوں جگہ نہیں بنا سکے۔سیمسن کا خیال ہے کہ ایک کھلاڑی کو کامیاب ہونے کے لیے لچکدار ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کئی سالوں میں مختلف کردار ادا کرنے پر کام کیا ہے۔ میں بیٹنگ آرڈر میں کہیں بھی آسانی سے بیٹنگ کرسکتا ہوں۔سنجو سیمسن نے مزید کہا کہ آپ کو خود کو ایک جگہ نہیں رکھنا چاہیے۔ آپ لوگوں کو یہ نہیں بتا سکتے کہ میں اوپنر ہوں یا فنشرہوں۔ پچھلے تین چار سالوں میں مختلف کردار ادا کرنے سے میرے کھیل میں ایک نئی جہت شامل ہوئی ہے۔اس 27 سالہ کھلاڑی نے اب تک سات ون ڈے اور 16 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی ٹیم میں جگہ حاصل کرنا مشکل ہے اور اس کے لئے بھی کافی مقابلہ ہے۔ سیمسن نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ یہ واقعی چیلنجنگ بن گیا ہے۔ ہندوستانی ٹیم میں جگہ تلاش کرنا واقعی چیلنجنگ ہے۔ ٹیم میں کھلاڑیوں کے درمیان کافی مقابلہ ہے۔ جب یہ چیزیں ہوتی ہیں، تو اپنے آپ پر توجہ مرکوز کرنا ضروری ہے۔س

About the author

Taasir Newspaper