Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

ملک بھر سے

’ای ڈبلیو ایس کوٹہ ایس سی، ایس ٹی اور او بی سی ریزرویشن سے مختلف‘ اٹارنی جنرل نے دیا بڑابیان

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 21st Sept

نئی دہلی، 21ستمبر:اٹارنی جنرل کے کے وینوگوپال نے دلیل دی کہ دیگر پسماندہ طبقات اوبی سی، درج فہرست ذاتوں ایس ای سی اور درج فہرست قبائل ایس ٹی ایس سے تعلق رکھنے والے لوگ معاشی طور پر کمزور طبقے ای ڈؓبلیو ایس کے لیے 10 فیصد کوٹہ کے تحت ریزرویشن کے فوائد کے حقدار نہیں ہیں۔ منگل کے روز سپریم کورٹ میں بتاتے ہوئے کہا کہ ان پسماندہ طبقوں کو پہلے ہی کئی فوائد دیے جا چکے ہیں، لیکن اس قانون سے پہلی بار غیر محفوظ طبقے کے غریبوں کو فائدہ پہنچے گا، جو کہ ایک ’’انقلاب اقدام‘‘ ہے۔معاشی طور پر کمزور طبقے کے لیے 10 فیصد کوٹہ جنوری 2019 میں آئین کی 103ویں ترمیم کے ذریعے متعارف کرایا گیا تھا۔ ترمیم کے خلاف چیلنجوں کی سماعت پانچ ججوں کی آئینی بنچ کر رہی ہے جو یہ دیکھ رہی ہے کہ کیا کسی کی بھی معاشی حیثیت ریزرویشن کی بنیاد ہو سکتا ہے، اور کیا اس طرح کے ریزرویشن سے آبادی کے پسماندہ طبقات کو باہر رکھا جا سکتا ہے، کیونکہ ان میں غریب بھی شامل ہیں۔ عدالت اس بات کا بھی جائزہ لے رہی ہے کہ آیا یہ قانون سپریم کورٹ کی جانب سے 1992 کے ایک بینچ مارک کے حکم میں مقرر کردہ 50 فیصد کی حد سے تجاوز کرتا ہے یا نہیں؟انہوں نے کہا کہ تعلیمی ادادوں میں داخلہ اور ملازمتوں میں ریزرویشن کے لیے دفعہ 15(6) اور دفعہ 16(6) متعارف کروانے والا قانون نہ تو شہریوں کے پسماندہ طبقات کے ساتھ امتیازی سلوک کرتا ہے اور نہ ہی ریزرویشن کی 50 فیصد کی حد کی خلاف ورزی کرتا ہے۔ اس کی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ جہاں تک ایس یس اور ایس ٹی کا تعلق ہے، وہ آئین میں دیئے گئے فوائد سے پہلے ہی سے مستفید ہورہے ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper