Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 7th Sept
ناراض لوگوں لاش کو سڑک پر رکھ کر قاتل کو سزا اور معاوضہ اور نوکری کی ما نگ کی
پٹنہ سیٹی 7ستمبر: منگل کی رات جرائم پیشہ نے دو دوست کو گولی مار کر قتل کردیا یہ واقع بائی پاس تھانہ کے شیتلا مندر روڈ میں آر او بی کے نزدیک لو ہا گودام کے پاس کا ہے دوہرے قتل کے معاملہ کو لیکر علاقہ میں دہشت اور لوگوں میں ناراضگی ہے مرنے والے میں دیپک رجک گلزار باغ کے باشندہ کا لڑکا چندن کمار (30) اور چھوٹی پہاڑی کے باشندہ سوربھ ابھینندن عرف گولو ( 32 ) شامل ہے ادھر اسکوٹی سوار دو دوست کی گولی مارکر قتل کرنے کی خبر ملتے ہی موقع واردات پر پولیس پہونچ کر معاملہ کی چھان بین شروع کردی ہے بتایا جاتا ہے کہ چندن کمار کنکڑ باغ میں ایک ٹرک پاڑٹس کی دوکان میں ملازم تھا وہی سوربھ زمین کی دلالی کرتا تھا پولیس نے دونوں لاش کو اپنے قبضہ میں لے لیا ہے آج دوپہر ایک بجے چندن کمار کا لاز جیسے ہی اس کے گھر دار مندٗی پہونچا اس کے گھر والے لاش کے سارھ آشوک راج پتھ کے پچھم دروازہ میں گھنٹوں سرک جام کر کر ملزم کو سزا اور معاوضہ کی مانگ کے ساتھ ساتھ چندن کمار کے گھر کے کسی ایک فرد کو سرکاری نوکری کی مانگ کر رہے تھے پولیس کے کافی سمجھانے کے بعد آشوک راج پتھ سے جام ہٹا اس حادثہ کی خبر کو سن کر سابق اسپیکر وجئے سنہا این ایم سی ایچ پوسٹ مارٹم اسپتال بھی گئے اور اس کے بعد چندن کمار گھر پہونچ کر چندن کے اہل کانہ کو صبر کی تلقین کی اور عظیم اتحاد کے اوپر نشانہ سادھتے ہوکہا کہ عظیم اتحاد کی حکومت بنتے ہی جرائم پیشوں حوصلہ بلند ہے