Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

کھیل

بھونیشور کمار کی اہلیہ کا ٹرولرز کو جواب، کہا، آپ کی باتوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 22ND Sept

نئی دہلی ، 22ستمبر:ہندوستانی ٹیم آسٹریلیا کیخلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیل رہی ہے۔آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں ہندوستانی گیند باز 208 رنز کا دفاع نہیں کر سکے۔ اس طرح 208 رنز بنانے کے باوجود ٹیم انڈیا کوذلت آمیز شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔تاہم ایشیا کپ 2022 کے بعد سے ہندوستانی میڈیم پیسر بھونیشور کمار ناقدین کے نشانے پر ہیں۔ آسٹریلیا کیخلاف بھونیشور کمار کے 19ویں اوور میں آسٹریلوی بلے بازوں نے 16 رنز کی جھڑی لگادی، اس اوور کے بعد یہ میچ ہندوستانی ٹیم کے ہاتھ سے نکل گیا۔ دراصل آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد بھونیشور کمار کو سوشل میڈیا پر کافی ٹرول کیا گیا تھا۔ اب اس فاسٹ بولر کی اہلیہ نے ٹرولرز کو کرارا جواب دے دیا ہے۔ انہوں نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ ان دنوں لوگ اتنے بیکار ہیں کہ ان کے پاس کرنے کے لیے اس سے بہتر کچھ نہیں ہے اور ان کے پاس نفرت اور حسد پھیلانے کے لیے ہی وقت ملتا ہے،ان سب کو میرا مشورہ ہے کہ آپ کی باتوں سے کسی کی مدد ہوتی ہے۔بھونیشور کمار کی اہلیہ نے مزید لکھا کہ اگر آپ خود کو بہتر بنانے کے لیے وقت دیں تو یہ آپ کے لیے اچھا ہوگا۔ تاہم اس کی گنجائش بہت کم ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ آسٹریلیا کیخلاف پہلے میچ میں بھونیشور کمار کافی مہنگے ثابت ہوئے۔ بھونیشور کمار اور ہرشل پٹیل نے 8 اوورز میں 101 رنزلٹادیئے تھے۔ ہندوستانی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ پر 208 رنز بنائے لیکن آسٹریلیا نے ہدف 19.4 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔اس میچ میں بھونیشور کمار سب سے مہنگے بالر ثابت ہوئے تھے ، آسٹریلوی بلے بازوں نے جم کر رن لوٹے تھے ۔

About the author

Taasir Newspaper