Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

کھیل

بی سی سی آئی خواتین آئی پی ایل پر کام کر رہی ہے: سورو گنگولی

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 22ND Sept

ممبئی ، 22ستمبر: خواتین آئی پی ایل پر کافی عرصے سے بات چیت چل رہی ہے۔ اب بی سی سی آئی کے صدر سورو گنگولی نے خواتین کے آئی پی ایل پر موقف واضح کیاہے۔ دراصل انہوں نے کہا کہ بی سی سی آئی خواتین آئی پی ایل پر کام کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ گھریلو اور بین الاقوامی سیشن 2022-23 کے لیے تمام ریاستوں کو رہنما خطوط دیئے گئے ہیں۔ بی سی سی آئی کے صدر سورو گنگولی نے کہا کہ ہم خواتین کے آئی پی ایل پر مسلسل کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ خواتین کا آئی پی ایل اگلے سال سے شروع ہونے کی امید ہے۔بی سی سی آئی کے صدر سورو گنگولی کے مطابق مردوں کا آئی پی ایل ہندوستان اور ہندوستان سے باہر کھیلا جائے گا۔ اس کے علاوہ مینز آئی پی ایل کی تمام 10 ٹیمیں اپنے اپنے ہوم گراؤنڈز پر میچز کھیل سکیں گی۔ تاہم گزشتہ سال آئی پی ایل بھارت میں صرف 4 میدانوں پر کھیلا گیا تھا۔ جس میں ممبئی اور پونے کے گراؤنڈز شامل تھے ،جب کہ ناک آؤٹ میچز کولکاتہ اور احمد آباد میں منعقد کیے گئے۔ احمد آباد کے ان ایم اسٹیڈیم میں فائنل میچ گجرات ٹائٹنز اور راجستھان رائلز کے درمیان کھیلا گیا۔ اس میچ میں گجرات ٹائٹنز نے راجستھان رائلز کو شکست دے کر پہلی بار آئی پی ایل کا ٹائٹل اپنے نام کیاتھا۔ساتھ ہی بی سی سی آئی کی جانب سے اسٹیٹ بورڈ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ہندوستانی مرد ٹیم آسٹریلیا، جنوبی افریقہ، سری لنکا اور نیوزی لینڈ کیخلاف ہوم سیریز کھیلے گی۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستانی خواتین ٹیم آسٹریلیا کیخلاف ہوم سیریز کھیلے گی۔ اس کے علاوہ بی سی سی آئی ایرانی کپ کے میچ اکتوبر اور مارچ میں کرانے کی تیاری کر رہا ہے۔ سوراشٹرا اور ریسٹ آف انڈیا کے درمیان میچ اکتوبر میں کھیلا جائے گا۔ سوراشٹرا اور ریسٹ آف انڈیا کے درمیان یہ میچ راج کوٹ میں کھیلا جائے گا۔

About the author

Taasir Newspaper