Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

دنیا بھر سے

حیدرآباد کے نظام کی ناگن تلوار سمیت سات یاد گار اشیاہندوستان واپس آئیں گی

Written by Taasir Newspaper

تاثیر نیوزنیٹورک
محمد شاہنواز عالم،23؍ستمبر،2022

ہندوستان سے انگلستان پہنچنے والی سات یاد گار اشیاجن میں نظام حیدرآباد کی سانپوں کی شکل والی تلوار بھی شامل ہے، جلد ہی ہندوستان واپس لائی جائے گی۔ انگلینڈ میں بھارتی ہائی کمشنر نے اس سلسلے میں اسکاٹ لینڈ کے گلاسگو میوزیم کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔ مشہور تلوار 117 سال قبل ایک برطانوی جنرل کو فروخت کی گئی تھی۔حال ہی میں انگلینڈ میں ہندوستانی ہائی کمیشن نے اسکاٹ لینڈ کے گلاسگو میں واقع گلاسگو لائف میوزیم کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے جس کے تحت میوزیم میں رکھی نظام حیدرآباد کی تلوار سمیت سات اشیاء ہندوستان کو واپس کی جائیں گی۔ یہ معاہدہ آزادی کے بعد ہندوستان کے انمول ورثے کو واپس لانے کی پہل کے ایک حصے کے طور پر کیا گیا ہے۔ گلاسگو لائف کے کمیونیکیشن آفیسر جوناتھن ریلی کے مطابق یہ تلوار جنرل سر آرچیبالڈ ہنٹر نے 1905 میں مہاراجہ کشن پرساد بہادر سے خریدی تھی۔ وہ 1903 سے 1907 تک بمبئی کمانڈ کے کمانڈر انچیف تھے اور مہاراجہ کشن پرساد بہادر اس وقت حیدرآباد کے وزیر اعظم تھے۔ سر ہنٹر کے بھتیجے آرچیبالڈ ہنٹر سروس نے مذکورہ تلوار 1978 میں گلاسگو میوزیم کو عطیہ کی تھی۔میوزیم کے دستاویزات کے مطابق، محبوب علی خان، جو 1896 سے 1911 تک حیدرآباد کے نظام تھے، نے مذکورہ تلوار کو 1903 میں دہلی کے شاہی دربار میں دکھایا تھا۔ شاہی دربار میں بادشاہ ایڈورڈ VII اور ملکہ الیگزینڈر کی تاجپوشی کی یاد میں منعقدہ استقبالیہ میں تلوار کی نمائش کی گئی۔ نظام کی یہ خاص تلوار سانپ کی شکل میں ہے۔ تلوار کے بیچ میں ہاتھی اور شیر کے سونے کے خوبصورت نقش تراشے گئے ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper