دین کے دو بول

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 9th Sept

1۔قرآن سے :۔ قرآن میں اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں جب کوئی تمہیں سلام کرے تو تم اسے اچھے الفاظ میں سلام کرو ۔ (یعنی اس کا جواب دو یا ویسے ہی الفاظ کہہ دو) بلا شبہ اللہ تعالیٰ ہر چیز کا حساب لیں گے۔ سلام کا رواج مسلم معاشرے میں بڑھانے کی تاکیدرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی بار بار فرمائی ہے۔ اس کے ساتھ بشارت بھی دی کہ آپس میں سلام کا فروغ تمہیں امن میں رکھے گا۔
ضرورت اس کی ہے کہ بلا کسی تعارف موقع مصلحت دیکھے ہم سلام میں پہل کرنے کی کوشش کریں ۔
2۔ایک فرض کے بارے میں:۔ایک شخص نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیاکہ اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم اسلام میں اللہ کے نزدیک سب سے زیادہ پسندیدہ عمل کیاہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا نماز کو اس کے وقت پر ادا کرنا اور جو شخص نماز کو جان بوجھ کر چھوڑدے اُس کا کوئی حصّہ دین میںنہیں ۔نماز دین کا ستون ہے۔
3۔ایک اہم عمل کی فضیلت:۔ ایک دن کے نفل روزہ کا ثواب رسول اللہﷺ نے فرمایااگر کوئی شخص اللہ کے واسطے ایک دن کا نفل روزہ رکھے اور اس کے بدلے ساری زمین بھر سونا دیا جائے تو قیامت کے دن تک بھی اس روزہ کا بدلہ ادا نہیں ہوسکتا۔ماہ رجب میں نفلی روزہ کی اہمیت بتائی گئی ہے اور حدیثوں میں آیا ہے کہ رجب میں جس نے تین دن کے نفلی روزے رکھے اُس کے لئے جنت واجب ہوجاتی ہے۔
4۔طب نبوی سے علاج:۔ جوڑوں کے درد کا علاج رسول اللہﷺ نے فرمایا انجیر کھائو اگر میں کہتا کہ جنت سے کوئی پھل اُترا تو وہ یہی ہے۔ کیونکہ جنت کے پھلوں میں گٹھلی نہیں ہے۔ لہٰذا اسے کھائو یہ بواسیر ختم کرتاہے اور جوڑوں کے درد میں مفید ہے۔
5۔ نبیﷺ کی نصیحت: ۔ جب تم میں سے کسی کے ہاتھ سے لقمہ گرجائے تو اُسے اُٹھا لے اور صاف کرکے کھالے شیطان کے لئے نہ چھوڑے اور کھانے کے بعد جب تک اُنگلیوں کو نہ چاٹ لے ہاتھ رومال سے نہ پوچھے نہ معلوم کس دانے میں برکت ہے۔

متولی خانقاہ حلیمیہ رحمانیہ رجسٹرڈ۔2708
گولک پور،پٹنہ
Mob: 7050493284