Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

دنیا بھر سے

روسی صدر پر زیادہ سے زیادہ دباو ڈالا جائے: ایمانوئل میکرون

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 22ND Sept

پیرس، 22 ستمبر:فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے عالمی برادری سے روسی صدر ولادیمیر پوتن پر زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کیا۔نیویارک میں ایمانوئل میکرون نے اقوام متحدہ میں جوہری تحفظ سے متعلق اجلاس میں شرکت سے قبل ایک بیان دیا۔انہوں نے پوتن کے جزوی طور پر متحرک ہونے کے اعلان کے بارے میں ایک صحافی کے سوال کے جواب میں کہا کہ”یقیناً، مجھے افسوس ہے کہ روسی صدر پوتن نے جزوی طور پر متحرک ہونے کا انتخاب کیا اور اپنے ملک کے نوجوانوں کو جنگ میں گھسیٹ لیا۔”اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ ہندوستان کے بعد چین نے بھی 24 فروری سے جاری یوکرین-روس جنگ کے حوالے سے جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے، میکرون نے کہاکہ روس تیزی سے تنہا ہوتا جا رہا ہے، اب روس کے حربوں کو کوئی بھی نہیں سمجھ پا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پوتن نے جنگ کی سطح میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے، جو کہ روس، روسی شہریوں اور نوجوانوں کے لیے ایک بری خبر ہے۔

About the author

Taasir Newspaper