Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

فن فنکار

سالگرہ23ستمبر پر خاص : پریم چوپڑا نے 60 سال تک بڑے پردے پر راج کیا

Written by Taasir Newspaper

تاثیر نیوزنیٹورک
محمد شاہنواز عالم،22؍ستمبر،2022

مشہور اداکار پریم چوپڑا کا شمار بالی ووڈ کے مشہور ولن میں ہوتا ہے۔ انہوں نے 60 سال تک بالی ووڈ فلموں پر بطور ولن راج کیا اور وہ مقام حاصل کیا جس کی ہر اداکار کی خواہش ہوتی ہے۔ پریم چوپڑا 23 ستمبر 1935 کو لاہور میں پیدا ہوئے۔ 1947 میں ہندوستان اور پاکستان کی تقسیم کے بعد، پریم اپنے خاندان کے ساتھ شملہ چلے گئے۔ پریم کی ابتدائی تعلیم شملہ میں ہی ہوئی۔ اس کے بعد انہوں نے پنجاب یونیورسٹی سے گریجویشن کیا۔ اس دوران پریم کا رجحان اداکاری کی طرف ہوگیا اور وہ کالج میں ڈراموں کے پروگراموں میں حصہ لینے لگے۔
اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد پریم اداکار بننے کا خواب لے کر ممبئی آئے۔ یہاں آنے کے بعد پریم کے لئے فلمی دنیا میں قدم رکھنا آسان نہیں تھا۔ اس دوران جدوجہد کے ابتدائی دنوں میں انہوں نے اخبارات بیچنا شروع کر دیا۔ انہوں نے ٹائمز آف انڈیا کے سرکولیشن شعبہ میں بھی کام کیا۔طویل جدوجہد کے بعد انہیں 1960 کی فلم’مڑ مڑ کے نہ دیکھ‘ میں کام کرنے کا موقع ملا۔ یہ فلم باکس آفس پر کوئی خاص کارکردگی نہیں دکھا سکی۔ اس کے بعد پریم کو پنجابی فلم’چودھری کرنل سنگھ‘میں کام کرنے کا موقع ملا۔ یہ فلم باکس آفس پر ہٹ رہی تھی۔ 1960 میں پریم چوپڑا کی فلم وہ کون تھی آئی۔ پریم اس فلم میں ولن کے کردار میں نظر آئے۔ یہ فلم باکس آفس پر ہٹ رہی اور پریم کو کئی فلموں کی آفرس ملنے لگیں۔ انہوں نے کئی بالی ووڈ فلموں میں اپنی زبردست اداکاری سے ناظرین کے دل جیت لئے۔پریم چوپڑا کی اہم فلموں میں ہم ہندوستانی، شہید، میرا سایہ، پریم پجاری، پورب اور پچھم، آنسو بنے انگارے، پھول بنے انگارے، جانے بھی دو یاروں وغیرہ شامل ہیں۔ پریم چوپڑا ان دنوں فلموں سے دور ہیں لیکن ان کی فلموں کے کچھ ڈائیلاگ اب بھی لوگوں کی زبان پر اکثر آتے ہیں جن میں پریم نام ہے میرا۔۔۔ پریم چوپڑا ہے۔ پریم چوپڑا کی ذاتی زندگی کی بات کریں تو ان کی اہلیہ کا نام اوما چوپڑا ہے۔ پریم چوپڑا اور اوما کی تین بیٹیاں رکیتا، پنیتا اور پریرنا ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper