Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

دنیا بھر سے

سعودی عرب کے بعض علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور گردآلود ہوائیں چلنے کا امکان

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 23rd Sept

ریاض،23ستمبر:سعودی عرب کے قومی موسمیات مرکز نے اپنی رپورٹ میں توقع کی ہے کہ آج جمعہ کو جازان اور عسیر کے علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی ہوائیں چلیں گی جو گردو غباراپنے ساتھ لائیں گی۔ ان گرد آلود ہواؤں کے اثرات ساحلی علاقوں میں دیکھے جائیں گے۔ الباحہ خطے کے کچھ حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور مکہ معظمہ میں موسم ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بحیرہ احمر پر سطحی ہوا کی حرکت شمال اور وسطی حصوں پر 15-35 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مغرب سے شمال مغرب کی طرف ہوائیں چلیں گی۔ جنوبی حصے پر جنوب مغربی سے شمال مغربی، وسطی علاقوں میں 45 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلنے کی توقع ہیاس دوران سمندرکی لہریں ایک سے ڈیڑھ میٹر تک بلند ہوسکتی ہیں۔جب کہ خلیج عرب پر سطحی ہواؤں کی حرکت جنوب مغرب سے شمال مغرب کی رفتار سے جنوبی حصے پر 10-25 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتارچلیں گی۔ شمالی حصے پر 10-25 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جنوب سے جنوب مشرقی کی سمت ہوائیں چلیں گی۔ اس علاقے کے سمندر میں پانی کی لہریں نصف سے ایک میٹر تک بلند ہوسکتی ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper