Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

فن فنکار

شاہ رخ خان کی ’جوان‘ میں اس ساؤتھ سپر اسٹار کی انٹری!

Written by Taasir Newspaper

تاثیر نیوزنیٹورک
محمد شاہنواز عالم،23؍ستمبر،2022

شاہ رخ خان کی آنے والی فلم جوان کافی دنوں سے خبروں میں ہے۔ اس فلم کی ہدایت کاری ساؤتھ فلم انڈسٹری کے مشہور ڈائریکٹر ایٹلی کریں گے۔ رپورٹس کے مطابق شاہ رخ کی اس فلم میں ان کے مدمقابل لیڈ ساؤتھ اداکارہ نین تارا ہوں گی۔ تاہم ابھی تک اس کی کوئی سرکاری تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ وہیں اس فلم کے بارے میں ایک تازہ ترین اپ ڈیٹ آ رہا ہے۔رپورٹس کے مطابق اس فلم میں ساؤتھ کے سپر اسٹار تھلاپتی وجے بھی نظر آئیں گے۔ حال ہی میں جوان کے ڈائریکٹر ایٹلی نے اپنی سالگرہ منائی۔ اس سالگرہ کی تقریب کی ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے۔ اس تصویر میں شاہ رخ خان ایٹلی کے ایک طرف ہیں اور تھلاپتی وجے دوسری طرف ہیں۔ اس تصویر کے منظر عام پر آنے کے بعد یہ قیاس کیا جا رہا ہے کہ ایٹلی کی اس فلم میں شاہ رخ خان کے ساتھ تھلاپتی وجے بھی نظر آ سکتے ہیں۔ حالانکہ ابھی تک اس کی باضابطہ تصدیق نہیں ہوئی ہے۔اہم بات یہ ہے کہ ’جوان‘ ایکشن سے بھرپور ایک تفریحی فلم ہوگی۔ ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے بننے والی اس فلم کو گوری خان نے پروڈیوس کیا ہے۔ ایٹلی فلم کی ہدایات دے رہے ہیں۔ یہ فلم ہندی، تامل، تیلگو، ملیالم اور کنڑ میں اگلے سال 2 جون کو ریلیز ہوگی۔

About the author

Taasir Newspaper