تاثیر نیوزنیٹورک
محمد شاہنواز عالم،23؍ستمبر،2022
فلم اداکار عامر خان کی لاڈلی بیٹی ایرا اکثر اپنی ذاتی زندگی کو لے کرسرخیوں میں رہتی ہیں۔ ایرا سوشل میڈیا پر بھی کافی ایکٹیو رہتی ہیں اور اکثر اپنے خیالات کا کھل کر اظہارکرنے کے لئے جانی جاتی ہیں۔ حال ہی میں ایرا نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں ان کے لانگ ٹائم بوائے فرینڈ نوپور شیکھرے انہیں پرپوز کرتے نظر آ رہے ہیں۔ اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے ایرا نے لکھا -’پوپائی – اس نے ہاں کہہ دیا،ایر۔ ہی ہی ہی – میں نے ہاں کہہ دیا‘۔ایرا نے جو ویڈیو شیئر کی ہے اسے دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے کہ وہ کسی اسپورٹس ایونٹ میں موجود ہیں۔ اسی دوران، نوپور آتے ہے اور فلمی انداز میں ایرا کو گھٹنوں کے بل پرپوز کرتے ہیں۔ جب ایرا ہاں کر دیتی ہیں، تو وہ انہیں انگوٹھی پہناتے ہیں اور دونوں کس کرتے ہیں۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ وہیں مداحوں کے ساتھ ساتھ سلیبریٹیزبھی ایرا کی اس پوسٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے دونوں کو مبارکباد دے رہے ہیں۔غور طلب ہے کہ نوپور ایرا کے فٹنس کوچ بھی ہیں اور دونوں ایک دوسرے کو طویل عرصے سے ڈیٹ کر رہے ہیں۔ ایرا اکثر نوپور کے ساتھ اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں۔ نوپور کو اکثر فیملی فنکشنز میں بھی ایرا کے ساتھ دیکھا جاتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ایرا اور نوپور کو عامر خان کے ساتھ کئی بار دیکھا جا چکا ہے۔