Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 18th Sept
اجزاء: چکن ایک کلو،کریم ایک کپ،بریڈ چار سلائس،کٹی ہری مرچیں دو عدد،ہرا دھنیا چار کھانے کے چمچ،کٹی پیاز ایک عدد،کالی مرچ چھ عدد،نمک ایک چائے کا چمچ،کٹی ادرک ایک چائے کا چمچ،کٹا لہسن ایک کھانے کا چمچ،پسا گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ،کُٹی لال مرچ ایک چائے کا چمچ،کُٹی کالی مرچ ایک چائے کا چمچ،تیل حسبِ ضرورت،پھینٹے انڈے دو عدد،بریڈ کرمبز حسبِ ضرورت۔
ترکیب: چکن کو ایک عدد پیاز،کالی مرچ،نمک،کٹی ادرک،کٹا لہسن اور دو گلاس پانی ڈال کر خشک ہونے تک پکائیں۔اب اسے ٹھنڈا کر کے ریشے کر لیں۔اس کے بعد بریڈ سلائس کو کریم میں بھگوئیں،پھر اس میں ریشہ کی ہوئی چکن،ہرا دھنیا،ہری مرچیں اور تمام اجزاء ڈال کر کباب کی شکل دیں۔آخر میں پھینٹے ہوئے انڈوں میں ڈِپ کر کے بریڈ کرمبز میں رول کریں اور تیل میں شیلو فرائی کر کے سرو کریں۔’’کیسی باتیں کر رہی ہو بہن! ابھی مہینہ بھر پہلے ہی تو اتنی دھوم دھام سے شادی ہوئی تھی‘ مجھے تو یقین ہی نہیں آرہا کہ طوبیٰ کو طلاق ہوگئی۔‘‘