Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

آرٹیکل

ملک مخالف سرگرمیوں کی اجازت ہرگز نہیں دی جا سکتی

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 29th Sept.

کرسٹینا انجیلا

پاپولر فرنٹ آف انڈیا پر پابندی کیوں لگائی گئی۔ اس پر پابندی لگنی چاہئے یا نہیں لگنی چاہئے اس معاملے پر پورے ملک میں بحث چھر گئی ہے۔ سیاسی و سماجی تنظیمیں اپنے اپنے نفع نقصان کے حساب سے اس ایشو پر اپنے ردعمل کا اظہار کر رہی ہیں۔ لیکن سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ کیا آخرملک میں کسی بھی تنظیم کو ملک مخالف سرگرمیوں کی اجازت دی جا سکتی ہے؟ سبھی لوگوں کی ایک ہی رائے ہوگی ہرگز نہیں۔ اب ہمیں یہ دیکھنا ہوگا کہ صرف پابندی لگا دینے سے مسئلے کا حل ہے یا نہیں۔ اس پر سنجیدگی سے غور کرنے کی ضرورت ہے۔ اکثر یہ دیکھا جاتا ہے کہ شک کی بنیاد پر کسی تنظیم کے عملوں کو گرفتار کر کے جیل کی سلاخوں کے پیچھے بھیج دیا جاتا ہے اور برسوں بعد یہ کہتے ہوئے عدالت انہیں رہا کر دیتی ہے کہ ان کے خلاف کوئی پختہ ثبوت نہیں ہے۔ لیکن غور کرنے کی ضرورت ہے کہ وہ شخص جسے رہا کیا گیا، اپنی زندگی کا قیمتی حصہ جیل میں گزار کر جب باہر آتا ہے تو وہ بقیہ زندگی کس طرح گزارے ۔ ان کی فیملی کا کیا ہوگا۔ اس پر بھی غور کرنا ہوگا۔
ایک رپورٹ کے مطابق حال ہی میں پی ایف آئی کے علاوہ دیگر ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث تنظیموں پر پابندی لگائی گئی ہے۔ ان پر الزام ہے کہ انہیں ملک سے باہر کسی تنظیم کی حمایت حاصل ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق اس میں شدت پسند تنظیموں کو مبینہ طور پر ترکی کی انتہا پسند تنظیموں سے مدد کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہ اس لئے صحیح معلوم پڑتا ہے کہ کیونکہ ماضی میں بھی ترکی نے بھارت اور برصغیر میں دخل اندازی کے لئے کئی غیر ملکی شہروں کا استعمال کیا تھا۔ اس سازش کا پردہ فاش تب ہوا جب شدت پسند تنظیم کے کچھ اراکین غیر ملکی دورے کے دوران رقم اکھٹا کرنے کے لئے مذکورہ ملک میں شدت پسند تنظیم سے ملے تھے۔
ترکی اپنے آپ کو دنیا میں مسلمانوں کا سب سے بڑا محافظ ثابت کرنے میں لگا رہتا ہے۔ لیکن مسلمانوں کو اس کنارے پر لا کھڑا کرتا ہے جہاں پی ایف آئی جیسی شدت پسند تنظیم سے جڑنے کے علاوہ ان کے پاس کوئی دوسرا راستہ نہیں بچتا ہے۔
کسی بھی ملک کے لئے معیشت اس کی اہم بنیاد ہوتی ہے کیونکہ وہی ملک ترقی کر سکتا ہے جن کی اقتصادی سرگرمی پوری سرگرمی کے ساتھ ترقی کے لئے کام کرتی ہے۔ لیکن ملک میں شدت پسندانہ سرگرمی سے نہ صرف سماجی ہم آہنگی، امن و امان کو نقصان پہنچتا ہے بلکہ معیشت بھی متاثر ہوتی ہے۔ ایسی صورت میں ہمیں یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ ہم جس ملک میں رہتے ہیں وہاں کی ترقی کیسے ہوسبھی لوگوں کومل کر کام کرنا ہوگا تبھی ہم نئی نسل کے مستقبل کو سجا اور سنوار سکتے ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper