Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 8th Sept
طلبا و طالبات کے لئے یونیورسٹی ہٰذا سے ایم-اے کے بعد پی ایچ-ڈی کی راہ بھی ہموار : ڈاکٹر تسلیم عارف (کوآرڈی نیٹر)
(پریس ریلیز ) ویسٹ بنگال اسٹیٹ یونیورسٹی، شمالی چوبیس پرگنہ کے ضلع صدر دفتر باراسات کے پاس ایک انتہائی وسیع و عریض کیمپس میں واقع ہے جو قدرتی خوبصورتی سے مزین ہے۔شہر کے ہنگامے اور شور شرابے سے الگ ،یونیورسٹی میں خوشگوار اور پُرسکون ماحول میں درس و تدریس کا نظم ہے۔ اس یونیورسٹی میں 2019 میں اردو کا شعبہ قائم ہوا ہے۔ اس مختصر عرصے میں شعبۂ اردو نے اپنی لگاتار کارکردگیوں سے اہلِ بنگالہ کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی ہے ۔ اردو (ایم-اے) کے پہلے بیچ کا فورتھ سیمسٹر مکمل ہوچکا ہے اور ایک بیچ تھرڈ سیمسٹر میں داخل ہوگیا ہے۔ایم-اے (اردو) میں داخلے کے خواہش مندیونیورسٹی کے ویب سائٹ www.wbsupgadmission.comپر آن لائن فارم بھر کرسکتے ہیں۔ فارم کی آخری تاریخ 15 ستمبر ہے۔ داخلہ میرٹ کی بنیادپر لیا جائے گا۔ پچھلے دو سال (2020 اور 2021) میںاردو (آنرز) والے وہ اسٹوڈنٹس، جو کسی وجہ سے پوسٹ گریجویشن میں داخلہ نہیں لے سکے ہیں، وہ بھی امسال ایم-اے میں داخلہ لے سکتے ہیں ۔میرٹ لسٹ شائع ہونے کے بعد مالی طور پر کمزور اسٹوڈنٹس کو داخلہ فیس میں رعایت بھی دی جائے گی۔ مزید یہ کہ اردو میں ایم-اے مکمل کرنے کے بعد اسٹوڈنٹس کو ریسرچ (پی ایچ-ڈی) کے لئے کہیں بھٹکنا نہیں پڑے گا بلکہ اردو میں پی ایچ-ڈی کورس کا بھی آغاز ہوگیا ہے اور جلد ہی اس کورس میں داخلے کا عمل شروع ہوگا۔چوں کہ نشستیں محدود ہیں، اس لئے خواہش مند اسٹوڈنٹس جلد از جلد آن لائن فارم جمع کریں ۔ مزید جانکاری کے لئے شعبہ اردو کے کوآرڈی نیٹر ڈاکٹر تسلیم عارف سے موبائل : 7003350449 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
(رپورٹ:ڈاکٹر تسلیم عارف، اسسٹنٹ پروفیسر و کوآرڈی نیٹر، شعبہ اردو، ویسٹ بنگال اسٹیٹ یونیورسٹی، باراسات)
٭٭٭٭٭٭