Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

فن فنکار

ٹی سیریز کی جانب سے فلم ’وہ 3دن ‘کا پوسٹر جاری

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 23rd Sept

تمبر کو ہو گی ریلیز، فلم کی تشہیر کے لیے مشہور کامیڈین سنجے مشرا پوری ٹیم کے ساتھ دہلی میں موجود رہے
نئی دہلی :بالی ووڈ کی مایا نگری نے ہر کسی کو ایک الگ مقام دیا ہے اس سمت میں کچھ نیا کر دکھانے کی کوشش میں ایک عمر گزر جاتی ہے۔پنچم سنگھ ایک ایسی شخصیت کا نام ہے ،وہ ایک ایسے پروڈیوسر ہیں جو کچھ نہ کچھ نیا کرنے میں یقین رکھتے ہیں ۔ ان کی آنے والی فلم وہ 3دن 30ستمبر کو تین ہزار تھیٹروں میں ریلیز ہونے جارہی ہے ۔ اس سے پہلے 2010میں جذبات کو سمجھئے ایک ایسی فلم تھی جس میں سب سے زیادہ کامیڈین ایک ساتھ کام کر رہے تھے۔2021میں پاتال پانی اور اب وہ 3دن پنچم کو الگ شناخت دیتی ہے ۔ اس فلم میں ایک سے بڑھ کر ایک اداکار ہیں جو اپنے ایکٹنگ کے لیے جانے جاتے ہیں ۔ سنجے مشرا، چندن رائے سانیال ، راجیش شرما، پوروا فراد اور اسنیہا سنگھ فلم ’وہ 3دن ‘میں کام کر رہے ہیں ۔ فلم کا پوسٹر ٹی سیریز کی جانب سے بھوشن کمار نے لانچ کیا۔ ٹریلر اور سنگیت ریلیز ہو چکا ہے ۔ سبھی اداکار دہلی میں فلم کے پرموشن کے لیے آئے اور انھوں نے بھی جس طرح سے اپنے تجربات شیئر کیے ہیں ، وہ فلم کی کامیابی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے ۔ فلم میں سنجے مشرا ، چندن رائے او ر راجیش شرما ایک الگ کردار میں نظر اائیں گے اور لوگوں کے دلوں پر راج کر یں گے ۔پنچم کی کہانی کو چھوٹے اور بڑے شہروں میں چھوٹے طبقے کی احساسات کو سمجھ کر ہی ’وہ 3دن‘پروڈیوس کی ہے۔ ’وہ 3دن‘ ایک ایسی کہانی ہے جو قدم ۔ قدم پر معاشرے کے سب سے مظلوم طبقہ ایک رکشہ ڈرائیور کے زندگی پر مبنی ہے ۔ اسے کہاں سے دولت ملتا ہے یہ پتہ چلتا ہے اور وہ کیا کرنا چاہتا اور کون اسے پھنساتا ہے قدم ۔ قدم پر جھنکجور دینے والی یہ کہانی سامعین کو پسند آنی چاہیے۔ فلم کا پیغام بھی اس میں چھپا ہوا ہے۔

About the author

Taasir Newspaper