Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

کھیل

پاکستانی بلے بازمحمد رضوان کا T20I میں جلوہ جاری، کوہلی کاریکارڈ توڑ دیا

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 21st Sept

ا سلام آباد ، 21ستمبر:پاکستان کے ا سٹار بلے باز محمد رضوان نے منگل کو انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے T20 میچ میں ایک بہت ہی خاص پوزیشن حاصل کی۔محمد رضوان نے اس میچ کے ذریعے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 2000 رنز مکمل کیے۔ وہیں رضوان نے دنیا کے بہترین بلے باز کوہلی کا انتہائی خاص ریکارڈ بھی توڑ دیا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی رینکنگ میں پہلے نمبر پر موجود محمد رضوان نے پاکستانی کپتان بابر اعظم کے ریکارڈ کی بھی برابری کی ۔ رضوان نے اپنے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کیریئر کی 52ویں اننگز میں 2000 رنز مکمل کر لیے ہیں۔رضوان ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں تیز ترین 2000 رنز بنانے کے معاملے میں بابر کے برابر پہنچ گئے ہیں ۔کوہلی نے اپنے ٹی ٹوئنٹی کیریئر کی 56ویں اننگز میں 2000 رنز مکمل کئے ہیں۔ لیکن اب بابر کے بعد رضوان بھی اس معاملے میں کوہلی سے آگے نکل گئے ہیں۔ منگل کو کے ایل راہل نے بھی اپنے ٹی 20 انٹرنیشنل کیریئر میں 2000 رنز مکمل کر لیے۔ راہل نے یہ مقام اپنے کریئر کی 58ویں اننگز میں حاصل کیا اور وہ تیز ترین 2000 رنز بنانے کے معاملے میں چوتھے نمبر پر ہیں۔ ایرون فنچ نے کیریئر کی 62ویں اننگز میں 2000 رنز مکمل کیے۔بابر اعظم کی بات کریں تو انہوں نے یہ خصوصی پوزیشن گزشتہ سال اپریل میں زمبابوے کے دورے پر حاصل کی تھی۔ اب رضوان نے انگلینڈ کیخلاف 46 گیندوں پر 68 رنز کی اننگز کھیل کر بابر اعظم کا ریکارڈ برابر کر لیا۔ تاہم رضوان کی اننگز ٹیم کے کام نہ آسکی اور انگلینڈ نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی،تاہم پاکستان کے خلاف 7 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں واپسی کا موقع ہے۔ انگلینڈ اس وقت سیریز میں 1-0 سے آگے ہے۔ سیریز کا دوسرا میچ 22 ستمبر کو نیشنل کراچی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔د

About the author

Taasir Newspaper