Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

ریاست

پنکج متل راجستھان ہائی کورٹ کے اگلے چیف جسٹس ہوں گے

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 30th Sept.

جے پور، 30 ستمبر:راجستھان ہائی کورٹ کے اگلے چیف جسٹس پنکج متل ہوں گے۔ ایم ایم سریواستو اس وقت راجستھان ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ سپریم کورٹ کالجیم نے جموں و کشمیر ہائی کورٹ کے موجودہ چیف جسٹس پنکج متل کو راجستھان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے طور پر تبدیل کرنے کی سفارش کی ہے۔
جسٹس پنکج متل بنیادی طور پر الہ آباد ہائی کورٹ کے جج ہیں۔ انہیں 7 جولائی 2006 کو الہ آباد ہائی کورٹ میں ایڈووکیٹ کوٹہ سے ایڈیشنل جج مقرر کیا گیا تھا۔ انہیں دو سال بعد 2 جولائی 2008 کو مستقل کر دیا گیا۔ سنیئرٹی کے مطابق کالجیم نے دسمبر 2020 میں جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کو ان کے نام کی سفارش کی تھی۔
انہوں نے 4 جنوری 2021 کو جموں و کشمیر ہائی کورٹ میں چیف جسٹس کے عہدے کا حلف لیا۔
جسٹس پنکج متل کی پیدائش 17 جون 1961 کو ہوئی تھی۔ 1982 میں الہ آباد یونیورسٹی سے کامرس میں گریجویشن کرنے کے بعد، انہوں نے 1985 میں چرن سنگھ یونیورسٹی کے میرٹھ کالج سے ایل ایل بی کی ڈگری مکمل کی۔ سال 1985 میں، انہوں نے خود کو اتر پردیش بار کونسل میں وکیل کے طور پر رجسٹر کرایا۔ الہ آباد ہائی کورٹ میں جج کے طور پر مقرر ہونے سے پہلے، وہ یوپی آواس وکاس پریشد اور امبیڈکر یونیورسٹی سمیت کئی اداروں کے مستقل سرکاری کونسل تھے۔ ایم ایم سریواستو اس وقت راجستھان ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔
ہندوستھان سماچار

About the author

Taasir Newspaper