Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

ملک بھر سے

ڈائریکٹر جنرل، سی سی آر یو ایم نے غازی آباد میں مائکرو بایولوجی لیب کا افتتاح کیا

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 23rd Sept

نئی دہلی/غازی آباد، : پروفیسر عاصم علی خان، ڈائریکٹر جنرل، سنٹرل کونسل فار ریسرچ اِن یونانی میڈیسن(سی سی آریو ایم)، وزارت آیوش، حکومت ہند نے سی سی آریوایم کے ڈرگ اسٹینڈرڈائزیشن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (ڈی ایس آر آئی) ، غازی آبادمیں ایک نئی مائکرو بایولوجی لیبارٹری کا افتتاح کیا۔جدید ترین مشینوں سے لیس اس لیباریٹری کو آیوروید، سدھ اور یونانی (اے ایس یو) ادویات کے نمونوں کے مائکروبیل ریسرچ کے لیے قائم کیا گیا ہے۔ لیبارٹری کا استعمال منفرد و مرکب اے ایس یو ادویات کی اندرونِ خانہ تحقیق اور معیار بندی کے لیے کیا جائے گا۔لیباریٹری کی سہولیات سے اے ایس یودواساز کے ساتھ ساتھ دواؤں کی تحقیق اور ترقی میں مصروف دیگر سرکاری وغیر سرکاری ادارے بھی مستفید ہوسکتے ہیں۔
اس موقع پر پروفیسر خان نے ادارے کے تمام شعبہ جات اور لیبارٹریز کا دورہ کیا اور ان کے کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے تمام مشینوں کا عملی مظاہرہ دیکھا اور پذیرائی کی۔ ڈاکٹرعاصمہ ستار، انچارج،ڈی ایس آر آئی اور ڈاکٹر آر پی مینا، نوڈل آفیسر-ڈی ایس آرآئی ، سی سی آر یو ایم نے ادارے میں جاری تحقیقی کاموں کے بارے میں انہیں جانکاری دی۔ پروفیسر خان نے انسٹی ٹیوٹ کے تحقیقی عملے اورکارکنان کے ساتھ بھی بات چیت کی اورانسانیت کی بہبود کی خاطر یونانی طب کی تحقیق و ترقی کے لیے لگن کے ساتھ کام کرنے کے لئے ان کا حوصلہ بڑھایا۔

About the author

Taasir Newspaper