کانگریس بھائی بہن کی پارٹی بن کر رہ گئی ہے: نڈا

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 30th Sept.

بھونیشور/نئی دہلی، 30 ستمبر: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے کانگریس پر حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اب صرف بھائی بہن کی پارٹی بن کر رہ گئی ہے اور اس کا کسی نظریے سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔
بھونیشور میں منعقدہ ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے نڈا نے کہا کہ کانگریس پارٹی اب نہ توانڈین رہ گئی ہے اور نہ ہی نیشنل رہ گئی ہے، اب یہ صرف بھائی بہن کی پارٹی بن کر محدود رہ گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھونیشور کی مقدس سرزمین ہمارے بہادرسپوتوں کی سرزمین ہے جنہوں نے سماجی تبدیلی لائی۔ انہوں نے مزید کہا’’نوراتری کے مقدس وقت میں، میں آپ سب سے اپیل کرتاہوں کہ چلو ہم نکل چلیں اور اڈیشہ میں بھی اب کمل کھلائیں، کمل کھلائیں،کمل کھلائیں۔ مجھے خوشی ہے کہ مودی نے اڈیشہ کے فخر،وقاراورعزت کو ہمیشہ آگے بڑھایا ہے۔
بی جے پی صدر نے مزید کہا کہ انہیں یہ کہتے ہوئے فخر ہو رہاہے کہ پہلی قبائلی خاتون بھارت کے اعلی ترین عہدے صدر جمہوریہ بنانے کا اعزاز بھی اڈیشہ کو وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میںحاصل ہوا ہے۔