Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

ملک بھر سے

کانگریس صدر کو وزیر اعلی کا عہدہ نہیں سمبھالنا چاہئے اشوک گہلوت کو لے کرمیڈیا سے بولے دگ وجئے سنگھ

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 22ND Sept

نئی دہلی،22ستمبر:کانگریس صدر کے انتخاب کا نوٹیفکیشن جاری ہونے سے ٹھیک پہلے پارٹی لیڈر دگ وجئے سنگھ نے میڈیا سے خصوصی بات کرتے ہوئے کہا کہ میں پارٹی کا وفادار ہوں اور پارٹی کی ہدایات پر عمل کروں گا۔ صدر کے عہدے کے لیے الیکشن لڑنے کے سوال پر کانگریس کے سینئر لیڈر دگ وجے سنگھ نے کہا کہ مجھے اس عہدے کے لیے کب لڑنا ہے، آپ کو پتہ چل جائے گا۔دگ وجے سنگھ نے کہا کہ آپ 30 تاریخ تک انتظار کریں، آپ کو پتہ چل جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی اشوک گہلوت کے دو عہدوں پر فائز ہونے کے سوال پردگ وجئے سنگھ نے کہا کہ یہ فطری بات ہے کہ کسی بھی قومی پارٹی کے صدر کو وزیر اعلیٰ کی ذمہ داری نہیں سنبھالنی چاہیے۔دوسری جانب جب راہل گاندھی کو الیکشن لڑنے پر راضی کیا گیا تو دگ وجئے سنگھ نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ وہ راضی ہوں گے۔ راہل گاندھی جی اپنی بات پر قائم ہیں۔ ہم انہیں ایوان صدر میں دیکھنا چاہتے ہیں لیکن انہوں نے اپنا راستہ بنا لیا ہے۔واضح رہیکہ دگ وجے سنگھ دہلی میں سونیا گاندھی سے ملنے جا رہے ہیں۔ دوسری طرف اشوک گہلوت اور ششی تھرور صدر کے عہدے کے دعویدار ہیں۔ تاہم گہلوت صدر کا عہدہ اور وزیراعلیٰ کی کرسی دونوں اپنے پاس رکھنا چاہتے ہیں۔ اس سے پہلے گہلوت نے سونیا گاندھی سے ملاقات کی تھی۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس میٹنگ میں سونیا گاندھی نے صاف کہہ دیا تھا کہ وہ صدر کے عہدے کے لیے کسی کی حمایت نہیں کریں گی۔کانگریس صدر کے انتخاب کا نوٹیفکیشن 22 ستمبر کو جاری کیا جائے گا اور پرچہ نامزدگی داخل کرنے کا عمل 24 سے 30 ستمبر تک جاری رہے گا۔ کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 8 اکتوبر ہے۔ ایک سے زیادہ امیدوار ہونے کی صورت میں ووٹنگ 17 اکتوبر کو ہوگی۔ پولنگ ختم ہونے کے بعد نتائج کا اعلان 19 اکتوبر کو کیا جائے گا۔

About the author

Taasir Newspaper