Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

کھیل

کپتان ہرمن پریت نے کچھ اس طرح چوکے اور چھکوں کی جھڑی لگادی

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 22ND Sept

نئی دہلی ، 22ستمبر:رمن پریت کور نے انگلینڈ کیخلاف دوسرے ون ڈے میں کپتانی کی اننگز کھیلتے ہوئے ہندوستانی ٹیم کو میچ کے ساتھ ساتھ سیریز میں بھی فتح دلائی۔ 23 سالوں میں یہ پہلا موقع ہے جب ہندوستانی خواتین ٹیم نے انگلینڈ میں ون ڈے سیریز جیتی ہے۔ اس میچ میں ہرمن پریت کو ان کی دھماکہ خیز بلے بازی کے لیے پلیئر آف دی میچ بھی منتخب کیا گیا۔ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان نے 111 گیندوں پر 143 رنز بنائے۔ انہوں نے اپنی اننگز میں 18 چوکے اور 4فلک بوس چھکے لگائے۔ ہرمن پریت نے 100 گیندوں میں اپنی سنچری مکمل کی۔ اس کے بعد انہوں نے اگلی 11 گیندوں پر 43 رنز بنائے۔ ڈیتھ اوورز میں ان کی دھماکہ خیز بلے بازی کی وجہ سے ہندوستانی ٹیم انگلینڈ کے سامنے 334 رنز کا بڑا ہدف دینے میں کامیاب رہی۔ہرمن پریت کور کی یہ پانچویں ون ڈے سنچری ہے۔ وہ سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والی ہندوستانی کھلاڑیوں میں اسمرتی مندھانا (5) کے ساتھ مشترکہ دوسرے نمبر پر پہنچ گئی ہیں۔ متالی راج کے پاس ہندوستان کے لیے سب سے زیادہ ون ڈے سنچریوں کا ریکارڈ ہے۔ ہرمن پریت نے اس بڑے اسکور کے ساتھ ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔ یہ ہندوستانی خاتون بلے باز کا تیسرا سب سے بڑا اسکور ہے۔ اس سے قبل سال 2017 میں دیپتی شرما نے 188 اور ہرمن پریت نے 171 رنز بنائے تھے۔بدھ کی شب کینٹبری میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے میچ میں ہندوستانی ٹیم نے انگلینڈ کو 88 رنز سے شکست دی۔ اس جیت کے ساتھ ہی ہندوستان نے تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کر لی ہے۔ اس میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 333 رنز کا بڑا اسکور بنایا۔ ہرمن پریت کے 111 رنز کے علاوہ ہرلین دیول (58) اور اسمرتی مندھانا (40) نے بھی اہم اننگز کھیلی۔ جواب میں 334 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی پوری ٹیم 44.2 اوورز میں 245 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ بھارت کی جانب سے رینوکا سنگھ نے 57 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں۔

About the author

Taasir Newspaper