Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

بہار

یوم اساتذہ پر اعزاز سے نوازے گئے نقی حسن ایوبی

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 8th Sept

بہار شریف: یوم اساتذہ کے موقع پر ضلع سطح پر تعلیم کے میدان بہترین خدمات انجام دینے والے کئی اساتذہ کرام کو اعزاز سے نوازہ گیا۔اس فہرست میں نالندہ ضلع کے سرمیرا بلاک واقع مڈل اسکول چیرو کے ہیڈ ماسٹر محمد نقی حسن ایوبی کا بھی نام شامل ہے۔جنہیں اعزاز سے نوازہ گیا۔یہ اعزازی تقریب ضلع ایجوکیشن افسر نالندہ کے مقامی دفتر کالجیٹ ہائی اسکول گڑھ پر کے آڈیٹوریم ہال میں منعقد کی گئی۔اس موقع پر ضلع ایجوکیشن افسر نالندہ کیشو پرساد کے ذریعہ محمد نقی حسن ایوبی کو سند اور شیلڈ دیکر اعزاز بخشا گیا۔اس موقع پر محمد نقی حسن ایوبی نے کہا کہ اساتذہ قوم کے معمار ہوتے ہیں۔وہ ملک کا مستقبل تیار کرتے ہیں۔ماں باپ کے بعد استاد کا درجہ سب سے بڑا ہوتا ہے۔انہیں ایک استاد ہونے کا فخر حاصل ہے۔ آگے انہوں نے اعزاز سے نوازے جانے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز انکے حوصلے کو مزید تقویت بخشے گی۔ بتاتیں چلیں کہ نقی حسن ایوبی ضلع کے متحرک اور فعال اساتذہ میں شمار کئے جاتے ہیں۔اسکول کے اندر وہ محفوظ ہفتہ پروگرام اور دیگر عملی سرگرمیاں پابندی سے منعقد کرتے ہیں۔جو اکثر اخبار کی زینت بنتی ہے۔

About the author

Taasir Newspaper