بہار ایک بار پھر نسل کشی کی طرف بڑھ رہا ہے: وجے سنہا

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 30th Sept.

پٹنہ 30 ستمبر:راجدھانی پٹنہ کے بہٹہ میں جمعرات کے روز غیر قانونی بالو اٹھانے کو لے کر دو فریقوں کے درمیان فائرنگ میں چار لوگوں کی موت ہوگئی۔ جبکہ گولی لگنے سے کئی لوگ زخمی ہیں۔ اس واقعہ کے بعد اپوزیشن پارٹی بی جے پی کیلیڈر حکومت پر حملہ آور ہوگئے ہیں۔ اپوزیشن لیڈر وجے کمار سنہا نے جمعہ کے روز یہاں کہاکہ بہار نسل کشی کی طرف بڑھ رہا ہے اور وزیر اعلیٰ نتیش کمار مجرموں اور بدعنوانوں کی گود میں بیٹھے ہیں۔
وجے سنہا نے وزیر اعلیٰ کے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نتیش کمار کو بہار کے مفاد میں استعفیٰ د یں نہیں تو ا?نے والے وقت میں بہار کے عوام انہیں کرسی سے اتار پھینکیں گے۔ریاست میں مسلسل بڑھ رہی مجرمانہ واردات کے لئے وجے کمار سنہا نے سیدھے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بہار نسل کشی کی طرف بڑھ گیا ہے اور افسروں کے حوصلے پست ہونے کی وجہ سے ریاست کا انتظامی نظام مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے۔ نتیش کمار مجرموں اور بدعنوانوں کی گود میں بیٹھ گئے ہیں۔ نتیش کمار کو بہار کے مفاد میں استعفیٰ دیں نہیں تو آنے والے دنوں میں بہار کے عوام ایک بڑی عوامی تحریک چلا کر وزیر اعلیٰ کو کرسی سے اتار کر پھینک دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ شراب اور بالو معاملے میں وزیر اعلیٰ نے بہار کے لاء اینڈ آرڈر کے نظام کو تباہ کر دیا ہے۔ ایسا نہیں ہے کہ بہار کے اقتدار سے ہٹائے جانے کے بعد بی جے پی اس کے خلاف ا?واز اٹھا رہی ہے۔ بی جے پی نے حکومت میں رہتے ہوئے بھی آواز اٹھائی تھی۔ جب سے بہار میں مجرموں اور بدعنوانوں کی حکومت بنی ہے، ریاست میں مجرموں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔ پورا نظام حکومت فیل ہو چکا ہے۔ اگر حکومت وقت پر اس کی اصلاح نہیں کرتی ہے تو بی جے پی خاموش نہیں بیٹھے گی اور حکومت کو اچھے عہدیدار لانے پر مجبور کرے گی۔
وجے کمار سنہا نے آر جے ڈی کے ریاستی صدر جگدانند سنگھ کے اس بیان پر طنز کیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار 2023 میں بہار کا اقتدار تیجسوی کو سونپ کر ملک کی سیاست کریں گے۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا ہے کہ تیجسوی کو اقتدار سونپنے کی کیا ضرورت ہے۔ تیجسوی پہلے ہی بہار کے سپر وزیر اعلیٰ ہیں۔ نتیش کمار پہلے ہی ہتھیار ڈال چکے ہیں۔ تیجسوی کو اسٹیج سے وزیر اعلیٰ بلانے سے ثابت ہوتا ہے کہ نتیش کمار پوری طرح سے نروس ہیں۔