بیگوسرائے میں دن دیہاڑے فائرنگ کرنے والے 5 بدمعاشوں کو پان کی دکان پر سگریٹ پیتے ہوئے دیکھا گیا

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 22ND Sept

پٹنہ ،22ستمبر:بہار کے بیگوسرائے میں دن دیہاڑے فائرنگ کرنے والوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی ہے جس میں مٹھیانی تھانے کے پرانا تھانہ چوک میں فائرنگ کرنے والے پانچ بدمعاشوں کو پان کی دکان پر گٹکھا اور سگریٹ خریدتے اور پیتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ اس کے بعد موٹر سائیکل پر بیٹھتے ہوئے موٹر سائیکل پر سوار ایک بدمعاش کمر سے پستول نکال کر اپنے ساتھی کو دیتے ہوئے نظر آتا ہے۔دراصل بدھ کو مٹھیانی تھانے کے پرانا تھانہ چوک سے دو بائک پر سوار پانچ بدمعاشوں نے فائرنگ کی واردات کو انجام دیا تھا اور تھانے کے سامنے سے فرار ہو گئے تھے، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج اب منظر عام پر آئی ہے۔ فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح پانچ نوجوان ایک دکان پر گٹکا اور سگریٹ لے رہے ہیں اور اس کے بعد موٹر سائیکل پر بیٹھ کر کمر سے پستول نکال کر اپنے ساتھی کو دے رہے ہیں۔ پہلی فائرنگ اس جگہ سے 100 میٹر آگے کی گئی اس کے بعد تھانے تک تقریباً تین مقامات پر تین سے چار راؤنڈ فائر کیے گئے۔ فی الحال پولس سبھی کی شناخت کرکے انہیں گرفتار کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔