دہلی: جوتے بنانے والی فیکٹری میں زبردست آگ

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 23rd Sept

نئی دہلی، 23 ستمبر:باہری شمالی ضلع کے نریلا صنعتی علاقہ میں جمعہ کی صبح جوتے بنانے والی فیکٹری میں زبردست آگ لگ گئی۔ اطلاع ملتے ہی تقریباً 10 گاڑیوں کو ایک ایک کرکے فائر ڈپارٹمنٹ نے بھیجا۔ رپورٹ درج ہونے تک آگ بجھانے کا کام جاری ہے۔ ابھی تک اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ فی الحال نریلا پولس تھانہ مقدمہ درج کرکے آگ لگنے کی وجہ کی جانچ کررہی ہے۔
فائر ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر اتل گرگ نے بتایا کہ جمعہ کی صبح 8.35 بجے اطلاع ملی کہ نریلا صنعتی علاقے میں واقع سی-358 فیکٹری میں آگ لگ گئی۔ اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور آگ بجھانے کا کام شروع کردیا۔پولیس کے مطابق صبح جب آگ لگی تو فیکٹری میں زیادہ لوگ موجود نہیں تھے۔ تو سب وقت پر باہر نکل آئے۔ ابتدائی تحقیقات میں آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جا رہی ہے۔