راجر فیڈرر اور رافیل نڈال لیور کپ میں کھیلتے نظر آئیں گے

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 22ND Sept

نیویارک ، 22ستمبر: ٹینس کی دنیا کے سپر اسٹار راجر فیڈرر نے 15 ستمبر کو ریٹائرمنٹ کا اعلان کیاتھا۔جس کے بعد راجر فیڈرر کے مداح اور شائقین کو کافی مایوسی ہوئی لیکن اب مداحوں کے لیے خوشخبری ہے۔ دراصل راجر فیڈرر اس ہفتے لیور کپ میں کھیلتے نظر آئیں گے۔ ساتھ ہی اس ٹورنامنٹ میں راجر فیڈرر کے علاوہ کئی بڑے ٹینس اسٹارزبھی کھیلتے ہوئے نظر آئیں گے۔ تاہم لیور کپ کا شائقین بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔غور طلب ہے کہ راجر فیڈرر لیور کپ میں یورپ کا حصہ ہیں۔ یورپ کی ٹیم میں راجر فیڈرر کے علاوہ رافیل نڈال، نوواک جوکووچ اور اینڈی مرے جیسے مشہور کھلاڑی ہیں۔ دراصل، ٹیم یورپ کے کپتان بوورن بورگ چاہتے ہیں کہ ان کی ٹیم لیورکپ جیت کر راجر فیڈرر کو یادگار الوداعی دیں۔ بتادیں کہ یہ ٹورنامنٹ 23 ستمبر سے شروع ہو رہا ہے جبکہ فائنل میچ 25 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔یہ میچ ہندوستانی وقت کے مطابق شام 5 بجے سے کھیلا جائے گا۔ہندوستانی شائقین سونی اسپورٹس نیٹ ورک پر اس ٹورنامنٹ کی براہ راست نشریات دیکھ سکتے ہیں۔ لیور کپ کا پہلا میچ 23 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ جبکہ اس ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 25 ستمبر کو ہوگا ۔