صنعتکار رتن ٹاٹا پی ایم کیئرس فنڈ کے ٹرسٹی بورڈ کے رکن نامزد کئے گئے

تاثیر نیوزنیٹورک
محمد شاہنواز عالم،21؍ستمبر،2022

ملک کے معمر صنعت کار اور ٹاٹا سنس کے چیئرمین رتن ٹاٹا کو پی ایم کیئرس فنڈ کے ٹرسٹی بورڈ کا رکن نامزد کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس کے ٹی تھامس، لوک سبھا کے سابق ڈپٹی اسپیکر کریا منڈا کو بھی رکن نامزد کیا گیا ہے۔ پی ایم او یعنی وزیراعظم دفتر کے مطابق، یہ فیصلہ 20 ستمبر کو وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں پی ایم کیئرس فنڈ کے بورڈ آف ٹرسٹیز کی میٹنگ میں کیا گیا۔ اس میٹنگ میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن بھی موجود تھیں۔ یہ دونوں پی ایم کیئرس فنڈ کے ٹرسٹی ہیں۔ وزیر اعظم کی صدارت میں ہونے والی میٹنگ میں بورڈ آف ٹرسٹیز نے راجیو مہرشی، سابق کمپٹرولر اور آڈیٹر جنرل آف انڈیا، سابق انفوسس فاؤنڈیشن کے چیئرمین سدھا مورتی، ٹیچ فار انڈیا کے بانی آنند شاہ کو بھی رکن نامزد کیا گیا ہے۔ پی ایم کیئرس فنڈ کی مدد سے پی ایم کیئرز فار چلڈرن اسکیم کے تحت 4345 بچوں کو امداد مہیا کرائی جارہی ہے۔