ضلع محرم کمیٹی لال باغ دربھنگہ کی طرف سے چہلم کے اکھاڑے نکالے گئے

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 18th Sept

دربھنگہ(فضا امام) 18 ستمبر:۔ آج 18 ستمبر 2022 کو دوپہر 3 بجے لال باغ محرم کمیٹی کی طرف سے چہلم کا اکھاڑا نکالا گیا۔جو لال باغ سے ہوتے ہوئے بھگت سنگھ چوک، دربھنگہ ٹاور، قلعہ گھاٹ، ناکہ نمبر 5، مرزا پور جیسے کیی اہم سڑکوں سے گزرا۔ چہلم کا اکھاڑہ 1967 سے لال باغ سے نکلتا آرہا ہے، اسی برس دربھنگہ ضلع محرم کمیٹی قائم ہوئی، جس کی بنیاد مرحوم ڈاکٹر نور الحسن، میونسپل دربھنگہ کے سابق نائب صدر مرحوم حاجی وراثت حسین، مرحوم خادم حسین ایم ایل اے سی پی آئی،مرحوم فدا حسین انصاری ایم ایل سی کانگریس، مرحوم ایس ایم زبیر سابق نائب صدر مونسپل دربھنگہ نے محرم کمیٹی دربھنگہ کی تشکیل کی تھی۔گزشتہ 55 برسوں سے چہلم کا اکھاڑہ لال باغ محرم کمیٹی ہر سال ایک نئی جھانکی جس میں ہاتھی، رتھ، گھوڑے اور ترنگے جھنڈے کے ساتھ نکلتا آرہا ہے، اس بار بھی گھوڑے پر بادشاہ ارطغرل غازی کے کردار میں کانگریس کے نوجوان لیڈر، سماجی کارکن ڈاکٹر جمال حسن کو بٹھایا گیا ۔جسے دکھنے کے لئے پورے شہر میں ہر جگہ لوگوں کی ہجوم جمع ہو گیا۔ ترنگا جھنڈا لال باغ محرم کمیٹی نے قومی اتحاد کو آگے بڑھانے کے لیے اپنے اکھاڑے کے ساتھ لے کر چلتے ہیں۔ڈاکٹر قمر الحسن سابق صدر ضلع کانگریس کمیٹی دربھنگہ، نور الہدیٰ خان، سعید خان، ڈاکٹر بدر الحسن، عبدالحمید، کی سرپرستی میں چلتا آرہا ہے۔ لال باغ محرم کمیٹی کے چیئرمین محمد رفیع، جنرل سیکرٹری محبوب خان، سیکرٹری محمد تمنا، خزانچی صابر حسین، نائب صدر محمد بابر، ممبران فیروز خان، محمد شکیل، قیصر خان (استاد)، محمد نور، اکبر قریشی، محمد فیروز، محمد چھوٹو،ڈاکٹر ضیاء الحسن، ایڈوکیٹ تنویر الحسن، تنویر عالم سابق ضلع سکریٹری دربھنگہ محرم کمیٹی کی سرپرستی میں آج بھی نکالا گیا جو دربھنگہ ضلع میں ایک مثال ہے۔ لال باغ محرم کمیٹی کو ضلع انتظامیہ دربھنگہ کی جانب سے 2012، 2015 کا پہلا ایوارڈ بھی مل چکا ہے، ضلع انتظامیہ کی جانب سے دیا گیا یہ بھی فخر کی بات ہے، یہ بھائی چارے اور اتحاد کا منہ بولتا ثبوت ہے جس کے سبب لال باغ محرم کمیٹی ایک الگ پہچان رکھتا ہے۔