محفوظ ہفتہ پروگرام کے تحت بچوں کو دی گئی جانکاری

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 10th Sept

بہار شریف: سرمیرا بلاک واقع مڈل اسکول چیرو میں وزیر اعلی اسکول سیفٹی پروگرام محفوظ ہفتہ کے تحت بچوں کو سڑک اور ریل حادثہ سے بچاؤ کی جانکاری دی گئی۔اس موقع پر اسکول کے ہیڈ ماسٹر محمد نقی حسن ایوبی نے بتایا کہ ہماری جان بہت قیمتی ہے۔اس لئے ہملوگوں کو اپنی جان کی حفاظت کرنی چاہیئے۔اسکے لئے ہمیں سڑک پر چلتے وقت کچھ باتوں کا خاص خیال رکھنا چاہیئے۔جیسے سڑک پر ہمیشہ بائیں جانب سے چلنا چاہیئے،سڑاک کراس کرتے وقت آنے جانے والی گاڑیوں کو دیکھ لینا چاہیئے،ٹرافک لائٹ،جیبرا کراسنگ کا بھی دھیان رکھنا چاہیئے اسی طرح ریل گاڑی پر ہمیشہ پلیٹ فارم پر سے ہی چڑھنا چاہیئے۔چلتی گاڑی سے چڑھنا یا اترنا ہمارے لئے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔بیریئر لگے رہنے پر ریلوے لائن کراس نہیں کرنی چاہئیے وغیرہ۔اس کا ماک ڈریل کرایا گیا۔اس موقع پر بال سنسد اور استاذہ کرام نے بھی بھرپور تعاون پیش کیا۔