ممبئی: سگنل سسٹم میں فنی خرابی کے باعث سینٹرل ریلوے کی سروس درہم برہم، مسافر پریشان

تاثیر نیوزنیٹورک
محمد شاہنواز عالم،22؍ستمبر،2022

سنٹرل ریلوے کے سگنل سسٹم میں خرابی کی وجہ سے جمعرات کی صبح ممبئی میں سنٹرل ریلوے کی خدمات میں خلل پڑا ہے۔ جس کی وجہ سے ملازمت پیشہ افراد اور دیگر مسافروں کو صبح کے وقت سے ہی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔سنٹرل ریلوے کے ترجمان شیواجی سوتار کے مطابق دادر اسٹیشن پر آج صبح سگنل سسٹم میں اچانک خرابی پیدا ہوگئی۔ جس کی وجہ سے سینٹرل ریلوے کی ٹرینیں آدھا گھنٹہ تاخیر سے چل رہی ہیں۔ سگنل سسٹم میں خرابی سے لوکل سروس بھی متاثر ہوئی ہے۔ شیواجی سوتار کے مطابق سنٹرل ریلوے کی ٹیم موقع پر تکنیکی خرابی کو دور کرنے کا کام کر رہی ہے۔سنٹرل ریلوے کے دادر ریلوے اسٹیشن پر سگنل سسٹم میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے چھترپتی شیواجی مہاراج ریلوے اسٹیشن کی طرف آنے والی ٹرینیں متاثر ہوئی ہیں۔ اس کی وجہ سیتمام ٹرینیں تاخیر سے چل رہی ہیں۔ جس سے دور دراز کی گاڑیاں بھی متاثر ہوئی ہیں۔ آج صبح ہی سگنل سسٹم میں خرابی کی وجہ سے اسٹیشنوں پر کافی بھیڑ ہے۔