ورون دھون کی فلم ’بھیڑیا‘ کا ٹیزر جاری، ٹریلر 19اکتوبر کو ہوگا ریلیز

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 30th Sept.

ممبئی :ورون دھون اور کریتی سینن کی آنے والی فلم بھیڑیا ان دنوں زیر بحث ہے۔ جمعہ کو میکرز نے فلم کا ٹیزر جاری کیا اور اس کے ٹریلر کی ریلیز کی تاریخ کا بھی اعلان کیا۔ فلم کا ٹیزر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے میکرز نے لکھا – ‘تاریخ نوٹ کرلیں۔ بھیڈیا کا ٹریلر 19 اکتوبر 2022 کو دھوم مچانے آرہا ہے‘۔ٹیزر میں بھیڑیا کی کہانی کو خوفناک آواز میں ریپ کر کے بتائی گئی ہے کہ کیسے بھیڑیا اپنے پاپی پیٹ کے لئیانسانوں کو اپنا کھانا بنالیتا ہے۔ ٹیزر میں اداکار کا ایک الگ انداز دیکھنے میں آرہا ہے۔ ٹیزر کی شروعات ایک گھنے جنگل سے ہوتی ہے، جس میں ایک خوفناک بھیڑیا بھی دکھایا گیا ہے۔ اس کے بعد ایک انتہائی خوفناک منظر بھی دیکھنے کو مل رہا ہے جسے دیکھ کر سب کے رونگٹے کھڑے ہو جائیں گے۔
فلم کے اس ٹیزر کو دیکھنے کے بعد شائقین بہت پرجوش ہیں اور فلم کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔
‘بھیڑیا’ ایک ہارر کامیڈی فلم ہے۔ فلم میں ورون دھون اور کریتی سینن کے علاوہ ابھیشیک بنرجی اور دیپک ڈوبریال بھی مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔ فلم کی ہدایت کاری امر کوشک نے کی ہیں جبکہ دنیش وژن نے اسے پروڈیوس کیا ہے۔ فلم رواں سال 25 نومبر کو ریلیز ہوگی۔