چھجا تنازعہ میں مارپیٹ، نصف درجن زخمی

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 4th Sept

بہارشریف:نالندہ ضلع کے دیپ نگر تھانہ حلقہ واقع دیودھاگائوں میں دبنگوں نے گھر میں گھنس کر مارپیٹ کی۔ مارپیٹ میں ایک ہی پریوار کے پانچ لو گ زخمی ہوگئے۔ جنہیں علاج کے لئے صدراسپتال میں داخل کرایاگیا ہے۔ وہیں مارپیٹ کا ویڈیو بھی وائرل ہوا ہے۔ زخمیوں میں مہیش تانتی، اوم پرکاش تانتی، راہل کمار، آشادیوی اور کاجو کمار شامل ہیں۔ زخمی مہیش نے بتایا کہ وہ اپنے گھر میں چھجا دے رہے ہیں۔ پڑوسی بدمعاش چھجا دینے سے منع کریتے ہیں۔ اس سے متعلق دس دن قبل تھانہ میں درخواست بھی دی گئی تھی۔ تھانہ انچاج جانچ کے لئے سنیچر کو گائوں گئے تھے۔ وہیں آج صبح وہ گھر میں چھجا دینے کا کام شروع کر رہے تھے تب ہی درجنوں کی تعداد میں بدمعاش لاٹھی ڈنڈے سے پٹائی کردی۔ دیپ نگر تھانہ انچار ج مشتاق احمد نے کہا کہ مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پولس کاروائی میں جٹی ہے۔