چیز نوڈلز آملیٹ

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 7th Sept

اجزاء
نوڈلز دو پیکٹ
چیڈر چیز ایک سو گرام
(شملہ مرچ ایک عدد (باریک کَٹی ہوئی
(پیاز دو عدد (باریک کَٹی ہوئی
(ٹماٹر دو عدد (باریک کَٹے ہوئے
انڈے چھ عدد
دودھ تین کھانے کے چمچ
نمک حسبِ ضرورت
سرخ مرچ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
گھی حسبِ ضرورت
:ترکیب
نوڈلز کو ٹیسٹ میکر کے ساتھ اتنا پکائیں کہ پانی بالکل خشک ہوجائے۔پیالے میں انڈے اور دودھ پھینٹ لیں۔اب اس میں نمک، سرخ مرچ، پیاز، ٹماٹر اور شملہ مرچ شامل کرکے اچھی طرح پھینٹیں۔نان اسٹک فرائنگ پین میں تھوڑا سا گھی پھیلائیں۔اس میں انڈوں کا آمیزہ ڈال کر ڈھک دیں۔ہلکی آنچ پر پانچ سے سات منٹ پکائیں۔ڈھکن کھول کر آملیٹ پر نوڈلز پھیلا دیں۔اس پر چیز کرش کرکے پھیلا دیں۔اوون کا اوپری برنر آن کرکے آملیٹ اس میں رکھ دیں۔یہاں تک کہ چیز پگھل کر سیٹ ہوجائے۔نکال کر ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔تیار ہونے پر بریڈ کے ساتھ سرو کریں۔