ہم لوگوں نے ملک اور ریاست کے مفاد میں اتحادکیا ہے : تیجسوی

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 5th Sept

پٹنہ، 5 ستمبر: دہلی روانگی سے چند گھنٹے قبل وزیراعلیٰ نتیش کی لالو یاد سے ملاقات کے بارے میں بتاتے ہوئے نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو نے پیر کے روز یہاں کہا کہ نتیش کمار نے لالو پرساد یادو سے ملاقات کی اور ان کی صحت کے ساتھ ساتھ دہلی کے دورے کے بارے میں بھی معلومات دی۔ اپوزیشن اتحاد کی بات پہلے بھی ہوتی رہی ہے۔ بی جے پی کو نشانہ پر لیتے ہوئے تیجسوی نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی سب کو جیل بھیجنے کی دھمکی دیتی ہے۔ ان سے کون ڈرتا ہے؟ ہم لوگوں نے ملک کے مفاد میں اور ریاست کے مفاد میں اتحاد کیا ہے اور وزیر اعلیٰ کی قیادت میں ہر کوئی الرٹ ہے۔ صحافیوں کا سوال کہ امت شاہ بھی بہار آ رہے ہیں، اس کا کیا مطلب ہے؟ اس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ا?پ لوگ ہم لوگوں سے زیادہ باشعور ہیں اور اگر بہار میں انتشار پھیلانے کی کوشش کی گئی تو ہم لوگ اسے برداشت نہیں کریں گے۔ پٹنہ میں لالو یادو سے ملاقات کے دوران رابڑی دیوی اور تیجسوی یادو بھی موجود تھے۔ میٹنگ کے بعد لالو یادو نتیش کمار کو گھر سے باہر تک پہنچانے ا?ئے۔ جس کی تصویر بھی منظر عام پر ا?گئی ہے۔ ریاست میں عظیم اتحاد کی حکومت کے قیام کے بعد یہ دوسرا موقع ہے جب نتیش کمار نے لالو یادو سے ان کے گھر پر ملاقات کی۔