Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

بہار

70 سال کے ہوئے مرکزی وزیر گری راج سنگھ،وزیراعظم نے دی مبارکباد

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 8th Sept

بیگوسرائے، 08 ستمبر:۔ بی جے پی کے سنیئر لیڈر، مرکزی وزیر برائے دیہی ترقی اور پنچایتی راج گری راج سنگھ جمعرات کے روز 70 سال کے ہو گئے۔ صبح سے ہی گری راج سنگھ کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ ملک بھر سے لوگ انہیں یوم پیدائش کی مبارکباد دے رہے ہیں اور ان کی اچھی صحت اور لمبی زندگی کی خواہش کررہے ہیں۔ وزیراعظم نریندر مودی نے انہیں یوم پیدائش کی مبارکباد دیتے ہوئے صحت مند زندگی کی خواہش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کابینہ کے پرجوش ساتھی گری راج سنگھ ہندوستان کے گاو?ں کو تبدیل کرنے کے لیے تندہی سے کام کر رہے ہیں۔ وہ لمبی اور صحت مند زندگی گزاریں۔ وزیر اعظم کی مبارکباد پر گری راج سنگھ نے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ وزیراعظم مودی کی ترغیب ہی ملک کی خدمت کے لیے پرجوش رہنے کا ذریعہ ہے۔ قابل ذکر ہے کہ گری راج کی پیدائش بھلے ہی 8 ستمبر 1952 کو مونگیر ضلع (اب لکھی سرائے) کے بڑہریا میں ہوئی ہے، لیکن تعلیم وتربیت بیگوسرائے میں ہی ہوئی ہے۔ لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا، اترپردیش کے وزیراعلی یوگی ا?دتیہ ناتھ، مرکزی وزرا نتن گڈکری، ایس جے شنکر، راجیہ سبھا کے رکن راکیش سنہا، بی جے پی کے بہار ریاستی صدرسنجے جیسوال، قانون ساز کونسل میں اپوزیشن لیڈرسمراٹ چودھری، میڈیا سیل کے ریاستی کنوینر کندن کمارسمیت تمام مرکزی وزرا نے انہیں یوم پیدائز کی مبارکباد دی ہے۔

About the author

Taasir Newspaper