Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

دینیات

آپﷺ کی بعثت سے قبل دنیا کے حالات

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 6th Oct۔

 

 

 

 

 

محمد مونس
متعلم دار العلوم ندوة العلماء لکھنؤ
آپ کی بعثت سے قبل دنیا ضلالت و گمراہی کے دلدل میں پھنسی ہوئی تھی ہر طرف ظلم وستم،جبروتشدت،اور وحشت و بربریت نے ڈیرے ڈال رکھے تھے ظلم و جہالت کی تاریکیوں نے عالم انسانیت کو چاروں طرف سے گھیر رکھا تھا زمانے جاہلیت میں انسان شراب و کباب میں حلال و حرام کی تمیز بھول چکا تھا شب و روز شراب نوشی،اور زناکاری کا بازار گرم رہتا،عدل و انصاف کا تو کوئی نام ونشان ہی نہ تھا،جس کی لاٹھی اس کی بھینس والا قانون جاری تھا قبائل کے درمیان جنگ وجدال  عام تھا چھوٹی سی چھوٹی باتوں پر تلواریں نیام سے باہر آ جاتی اور پھر سالھا سال تک جنگ چلتی رہتی اور کئی نسلوں تک ایک قبیلہ دوسرے قبیلے کے خون کا پیاسا رہتا اور کئی برسوں تک قبائل کے درمیان قتل کے انتقام کا سلسلہ جاری رہتا چنانچہ جنگ بسوس کے موقع پر ایک اونٹنی کو ہلاک کئے جانے کے انتقام میں جنگ شروع ہوئی اور چالیس سال تک چلتی  رہی اور باہم قتل و غارت گری کا بازار گرم رہا مردوں اور عورتوں کو  قید کرنے،لونڈی و غلام بنانے کا رواج عام تھا دختر کشی میں ذرہ برابر بھی رحم نام کی چیز نہ ہوتی عورتوں کی تو کوئی حیثیت ہی نہ تھی نہ بیٹی کے لحاظ سے اور نہ ماں کے لحاظ سے۔
خاص طور پر اہل عرب ان تمام صفات کے زیادہ حامل تھے آپ سے قبل عربوں کا بالکل وحشیانہ درندوں کی مانند زندگی بسر کرنا،حقوق اللہ و حقوق الناس سے بے خبر رہنا،برسوں سے بت پرستی و دیگر ناپاک خیالات میں ڈوبے چلے آنا،عیاشی ،بد مستی،اور شراب خوری،وغیرہ فسق کے طریقوں میں انتھائ درجہ تک پہنچ جانا،چوری، خونریزی،یتیموں کا مال کھانے اور بیگانہ حقوق کو دبا لینے کو کچھ گناہ نہ سمجھنا غرض کی ہر طرح کی بری عادت اور ہر قسم کی ظلمت و غفلت عام طور پر تمام عربوں کے دلوں پر چھائی ہوئی تھی۔
ایسے پر خطر حالات میں عالم انسانیت کی بقاء و تحفظ اور بھلائی کے لئے اللہ تعالی نے اپنے آخری نبی شہنشاہ عالم،سرور کائنات،فخر موجودات،آقائے دو جہاں حضرت اقدس جناب محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کورحمت اللعالمین بنا کر مبعوث فرمایا،مذہبی تاریخ کا مطالعہ کرنے والوں کو یہ بات اچھی طرح معلوم ہوگی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے آنے کے بعد دنیا میں  ایسا بے مثال انقلاب پیدا ہوا کہ نہ اس سے قبل ایسا انقلاب کسی آنکھ نے دیکھا اور نہ کسی کان نے سنا اور نہ کسی دل نے محسوس کیا،آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دنیا میں  خدا پرستی،عدل و انصاف قائم کر کے انسانی معاشرے کی حالت بدل کر رکھ دی ہر انسان دوسرے انسان کی عزت وعظمت کرنے لگا،اپنی جان سے زیادہ دوسروں کی جان مال و متاع کی حفاظت کرنے لگا،آپ کے آنے سے دنیاکی حالت بدل گئ، انسانوں کے مزاج بدل گئے،دلوں میں خدا کی محبت کا شعلہ بھڑکنے لگا خدا طلبی کا ذوق عام کیا،انسانوں کو ایک نئی دھن خدا کو راضی کرنے اور خدا کی مخلوق کو خدا سے ملانے اور اسکو نفع پہونچانے کی لت لگ گئی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کے بعد لوگوں کے قلوب میں نئی حرارت نیا جذبہ پیدا ہوا دم توڑتی انسانیت کو صدیوں کی نیند سے بیدار کیا آپ نے لوگوں کی زندگی کا رخ بدل دیا،انکی زندگی میں نئی روح پھونک دی،حقیقت میں جناب محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم نے نبوت کی کنجی انسانی فطرت کے قفل پر رکھ دی قفل کھلتے ہی تمام خزانے،عجائبات،طاقتیں،اور کمالات دنیا کے سامنے آگئے،آپ نے جاہلیت کی شہ رگ کاٹ دی  سرکش و ضدی دنیا کو خدا کی طاقت سے مجبور کیا اور زندگی کی ایک نئی شاہراہ پر گامزن کیا اور تاریخ میں انسانیت کے ایک  نئے دور کا آغاز کیا۔

About the author

Taasir Newspaper