Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

سیاست

امت شاہ بھی عظیم اتحاد میں جلد شامل ہوں گے، تیج پرتاپ یادو کا طنز

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 3rd Oct۔

پٹنہ، 3 اکتوبر:وزیر داخلہ امت شاہ کے دوبارہ بہار دورہ پر آرجے ڈی سپریمو لالو پرساد یادو کے بڑے صاحبزادے و وزیر تیج پرتاب یادو نے طنز کرتے ہوئے کہاکہ وہ(امت شاہ) بار بار بہار اس لئے ا? رہے ہیں کہ انہیں بھی عظیم اتحاد میں شامل ہونا ہے۔ جب سے بہار میں عظیم اتحاد کی حکومت بنی ہے اس وقت سے بی جے پی لیڈران کے پیٹ میں درد شروع ہو گیا ہے۔ سبھی لوگ مسلسل بہار کا دورہ کر رہے ہیں۔ امت شاہ بھی بار بار بہار اسی وجہ سے آ رہے ہیں کہ انہیں بھی عظیم اتحاد کی حکومت اچھی لگ رہی ہے۔وہ بہت جلد بی جے پی چھوڑ کر عظیم اتحاد میں شام ہو جائیں گے۔
بہار کے وزیر تیج پرتاب یادو نے مزید کہا کہ آج ہم نے ریاستی دفتر کا دورے کے دوران ریاستی صدر جگدا نند سنگھ سے ملاقات کی۔اس بات کو یقینی بنانے کی گزارش کی کہ ا?رجے ڈی کے جتنے بھی وزیر ہیں۔وہ سب دفتر ا?ئیں اور جنتا دربار لگا کر عوام کی فریاد سنیں اور ان کے مسائل حل کریں۔ اس سے زیادہ سے زیادہ عوام کی مدد ہو سکے۔ حکومتی سطح سے جو کام ہو رہا ہے وہ اپنی جگہ ہے۔ہم زیادہ سے زیادہ عوام تک پہنچ سکیں۔
غورطلب ہے کہ امت شاہ 23 ستمبر کو سیمانچل کے پورنیہ اور کشن گنج کا دورہ کئے تھے۔ اب 17 دن بعد امت شاہ پھر سے دوبارہ بہار کے دورے پر ا? رہے ہیں۔ اس بار وزیر داخلہ 11 اکتوبر کو جے پرکاش نارائن کے یوم پیدائش پر چھپرہ کے دیارہ گاو?ں جائیں گے۔امت شاہ سیوان اور گوپال گنج میں کسانوں سے ملاقات کریں گے۔

About the author

Taasir Newspaper