Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

سیاست

امت شاہ 11 اکتوبر کو بہار ، چھپرہ میں کسانوں سے کریں گے خطاب

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 1st Oct.

پٹنہ ، یکم اکتوبر:مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ 11 اکتوبر کو بہار پہنچ رہے ہیں۔ وہ چھپرہ ضلع میں کسانوں سے خطاب کریں گے۔ اس سے قبل امت شاہ 22 ستمبر کو پورنیہ آئے تھے۔ یہاں انہوں نے ایک ریلی سے خطاب کیا تھا۔
اس بار امت شاہ انقلابی رہنما جے پرکاش نارائن کے یوم پیدائش پر چھپرہ کے سیتاب دیارہ پہنچ رہے ہیں۔ چھپرہ کے ایم پی راجیو پرتاپ روڑھی کے مطابق مرکزی وزیر داخلہ صبح 10 بجے پٹنہ ہوائی اڈے پر پہنچیں گے۔ پٹنہ سے 11:15 بجے ہیلی کاپٹر کے ذریعے 12 بجے سیتاب دیارہ پہنچیں گے۔ سیتاب دیارہ میں لوک نائک جے پرکاش نارائن کے یوم پیدائش پروگرام میں شرکت کے بعد وہ 2:30 بجے امنور پہنچیں گے۔ وہ یہاں چھپرہ ، سیوان اور گوپال گنج اضلاع کے کوآپریٹو کسانوں کے کنونشن سے خطاب کریں گے۔ انقلابی رہنما لوک نائک جے پرکاش نارائن کے یوم پیدائش پر کوآپریٹیو سے متعلق ملک گیر اسکیم کا افتتاح بھی سیتاب دیارہ سے کیا جائے گا۔

About the author

Taasir Newspaper