Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 6th Oct۔
میلبورن، 6 اکتوبر : انگلینڈ کی تیز گیندباز اسی وونگ انجری کے باعث ویمن بگ بیش لیگ (ڈبلیو بی بی ایل) سے باہر ہو گئی ہیں۔ وونگ ہوبارٹ ہریکینز ٹیم کا حصہ تھیں۔ وونگ نے حالیہ گھریلوسیزن کے دوران تینوں فارمیٹس میں انگلینڈ کی جانب سے ڈیبیو کیاتھا۔
وونگ، جو اس سے قبل سڈنی تھنڈر کے لیے کھیل چکی ہیں، کی جگہ نیوزی لینڈ کی آل راؤنڈر ہیلی جینسن کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔ وہ 2020-21 کے سیزن کے لیے ہریکینز کی متبادل کھلاڑی تھیں۔
ہوبارٹ ہریکینز کی طرف سے جاری کردہ ایک سرکاری بیان میں، جینسن نے کہا: “جس طرح سے یہ موقع میرے پاس آیاہے،یہ اسی کے لئے واقعی بدقسمتی کی بات ہے ، لیکن میں یقینی طور پر اسے دونوں ہاتھوں سے لینے جا ر ہی ہوں‘‘۔
انہوں نے کہا،’’یہ واقعی ایک غیر معمولی صورتحال تھی جب میں نے آخری بار 2020 میں ڈبلیو بی بی ایل میں ہریکنز کے لیے کھیلا تھا، مجھے ہریکینز کی ٹیم میں واقعی بہت عزت ملی ہے اور میں نے ٹیم میں اپنے وقت کا لطف اٹھایا ہے۔ میں آسٹریلیا میں آنے ، ٹیم کے ساتھ میٹنگ کرنے اور وہاں کچھ اچھی کارکردگی کرنے کی منتظر ہوں‘‘۔