Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

ملک بھر سے

بزرگوں کا بین الاقوامی دن کے موقع پر دادا آروگیہ کارڈ لانچ

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 1st Oct.

نئی دہلی، یکم اکتوبر:بزرگوں کابین الاقوامی دن کے موقع پر، دادی دادا فاؤنڈیشن نے “دادی دادا آروگیہ کارڈ” کا آغاز کیا ہے۔ فاؤنڈیشن کے صدر منی شنکر نے ہفتہ کو میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ آروگیہ فائنانس لمیٹڈ اور دادی دادا فاؤنڈیشن نے مشترکہ طور پر آروگیہ کارڈ شروع کیا ہے۔ اس کارڈ کے ذریعے ایسے بزرگ افراد مستفید ہوں گے جو پیسے کی کمی کی وجہ سے ادویات حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔
آروگیہ فائنانس کے سی ای او جوز پیٹر نے کہا کہ دادی دادا آروگیہ کارڈ ہولڈرز کو ملک کے مختلف حصوں میں ضرورت پڑنے پر صحت کی جانچ، رعایتی خدمات کے ساتھ ساتھ سستی شرحوں پر علاج کے لیے قرض بھی فراہم کیا جائے گا۔ کارڈ سے منسلک اسپتالوں میں بزرگ افراد کے علاج کے لیے مفت شرح سود پر مالی مدد فراہم کی جائے گی۔
دادی دادا آروگیہ کارڈ سے وابستہ دھونی بھارت کے شریک بانی ڈاکٹر شیوالی اگروال نے کہا کہ بزرگ شہریوں کی آبادی میں 30 ملین سے زیادہ لوگ ہیں جنہیں سماعت کے مسائل ہیں۔ لیکن افسوسناک بات یہ ہے کہ جب تک سماعت بالکل بند نہ ہو جائے وہ اسے قبول نہیں کرتے۔ دھو نی بھارت بزرگوں میں اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے دادی دادا فاؤنڈیشن کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔

About the author

Taasir Newspaper