Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

ریاست

بیگوسرائے میں تیز ہوا گنگا کا کٹاؤ، لوگوں میں خوف وہراس کا ماحول

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 6th Oct۔

بیگوسرائے ، 06 اکتوبر:گنگا ندی کاقہر بیگوسرائے میں کم نہیں ہورہا ہے۔ پانی کی سطح دو دو بار بڑھنے کے بعد جب پانی کم ہوا تو سیلاب کے خوف سے لوگوں نے راحت کی سانس لی لیکن اب کٹاوٓ شدت اختیار کر گیا ہے۔ حالانکہ مقامی عوامی نمائندوں اور انتظامیہ کی وجہ سے محکمہ ا ٓبی وسائل کے اہلکار ایکٹو موڈ میں ہیں اور کٹاوٓ کی اطلاع ملتے ہی وہاں کٹاوٓ پر قابو پانے کے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
تازہ واقعہ مٹیہانی بلاک علاقے کے چتروڑ گاوٓں کا ہے۔ جہاں بدھ کی شام سے اچانک کٹاوٓ شدت اختیار کر گیا۔ بدھ کی دیرشام جب مقامی لوگوں نے اپنی آنکھوں کے سامنے زرخیز زمین کو تیزی سے کٹاؤ کے درمیان گنگا میں ضم ہوتے دیکھا تو افرا تفر ی مچ گئی ، معاملے کی اطلاع فوری طور پر مقامی مکھیا کو دی گئی۔ اس کے بعد مکھیا نمائندے رنجن سنگھ نے گاوٓں والوں کے ساتھ مل کر دیر رات تک کئی درخت کاٹ کر کٹاؤ کی جگہ پر گنگا میں گرا دیا ، تاکہ کٹاؤ کو کم کیا جائے۔ اس کے ساتھ ہی تیزی سے کٹاوٓ کی معلومات محکمہ آبی وسائل کو بھی دی گئی۔ جس کے بعد محکمہ جاتی افسران رات سے ہی جائے وقوعہ پر کیمپ کر رہے ہیں اور بالوکی بوریوں اور درختوں کو کاٹ کر کٹاوٓ کو روکنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں جس کی وجہ سے کٹاؤ میں کچھ کمی آئی ہے۔ لیکن لوگ کٹاؤ کے دوبارہ شروع ہونے کے امکان سے خوفزدہ ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ گنگا بیگوسرائے ضلع کے بچھواڑہ، تیگھرا، برونی، مٹیہانی، شمہو ، بلیا اور صاحب پور کمال بلاک سے گزرتی ہے۔
جس میں ساون بھادو کے وقت سیلاب کی بھیانک صورت ہوتی ہے جبکہ پانی کم ہونے کے بعد سال بھر ہر جگہ کٹاوٓ رہتا ہے۔ گزشتہ چند دنوں سے انتظامیہ اور عوامی نمائندوں کی وجہ سے کٹاوٓ روکنے کے کام ہو رہے ہیں۔ لیکن اگر کٹاؤ کی روک تھام کا کام ایک جگہ پر کیا جائے تو دوسری جگہ دوبارہ کٹاوٓ ہونا شروع ہو جاتا ہے۔ اس کٹاوٓ کی وجہ سے ہر سال سینکڑوں ایکڑ زرخیز زمین گنگا کی گود میں جذب ہو رہی ہے۔

About the author

Taasir Newspaper